ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی اور سرمایہ کاری تعاون، خاص طور پر آئی ٹی اور اہم معدنیات کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
US Chargé d’Affaires Natalie Baker, called on Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 today.
Highlighting the importance of enhancing bilateral economic & investment cooperation, particularly in IT & critical minerals, the DPM/FM welcomed… pic.twitter.com/HiMDCo6v2g
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) November 14, 2025
انہوں نے کہاکہ امریکی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی خوش آئند ہے، ہری پور میں گول کروم اسمبلی لائن کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق دو طرفہ ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں غزہ کے لیے جاری امن کی کوششیں بھی شامل تھیں۔














