ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

ہفتہ 15 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ اسٹار دیپیکا پڈوکون نے حال ہی میں فلم انڈسٹری میں کام کے ماحول پر دوبارہ توجہ دلائی ہے اور ایک دن میں 8 گھنٹے کے کام کی حمایت کرتے ہوئے خاص طور پر نئی ماؤں کے لیے سپورٹ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اس سال کے شروع میں، دیپیکا نے 2 بڑے پروجیکٹس، ‘Spirit’ اور ‘Kalki 2898 AD’ کے سیکوئل سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، بتایا جاتا ہے کہ وجہ یہ تھی کہ وہ اپنی چھوٹی بیٹی دعا کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتی تھیں۔

کام پر ماؤں کے لیے سپورٹ کی اہمیت

حالیہ انٹرویو میں،  اداکارہ نے کہا،
’میں اس بارے میں بہت پرجوش ہوں کہ نئی ماؤں کو کام پر واپس آنے پر کس طرح سپورٹ کرنا چاہیے۔ ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا ہے اور برن آؤٹ کو عزم سمجھ لیتے ہیں۔ ایک دن میں 8 گھنٹے کام کرنا انسانی جسم اور دماغ کے لیے کافی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیے فلم ’کالکی 2‘ سے دیپیکا پڈوکون کی علیحدگی، وجہ اسکرپٹ میں تبدیلی یا معاوضے کا تنازع؟

انہوں نے مزید کہا،
’صرف تب ہی آپ بہترین دے سکتے ہیں جب آپ صحت مند ہوں۔ ایک تھکے ہوئے فرد کو سسٹم میں واپس لانا کسی کے لیے مددگار نہیں ہے۔ میرے اپنے دفتر میں، ہم پیر تا جمعہ 8 گھنٹے کام کرتے ہیں، اور ہمارے پاس میٹرنٹی اور پیٹرنٹی پالیسیز ہیں۔ بچوں کو دفتر لانے کو بھی معمول بنانا چاہیے۔‘

وقت اور کامیابی کا نیا مطلب

اداکارہ نے ماں بننے کے بعد اپنی ترجیحات میں آنے والی تبدیلیوں پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا
میرے لیے آج کامیابی جسمانی اور جذباتی فلاح و بہبود ہے۔ وقت ہماری سب سے بڑی دولت ہے، اسے ہم کیسے گزارتے ہیں، کس کے ساتھ گزارتے ہیں اور یہ فیصلہ کرنے کی آزادی رکھتے ہیں۔ میرے لیے یہی کامیابی ہے۔

ذہنی صحت کے لیے آگاہی کی حمایت

معقول ورک آورز کے حق میں آواز بلند کرنے کے علاوہ، دیپیکا ذہنی صحت کے لیے آگاہی کی مہم بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بھارت کی پہلی ذہنی صحت کی سفیر کے طور پر، وہ قابل رسائی دیکھ بھال کی ضرورت کے بارے میں شعور پیدا کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دیپیکا پڈوکون کے رنویرسنگھ سے ’تعلقات‘ پر ہوشربا انکشاف

انہوں نے کہا،
’ہمارے پاس اتنے ماہر تھراپسٹ، کاؤنسلر، سائیکوتھراپسٹ اور سائیکاٹریسٹ نہیں ہیں جو ضرورت کو پورا کر سکیں۔ یہی وہ شعبہ ہے جہاں میں مدد کرنا چاہتی ہوں۔

آئندہ فلمی منصوبے

دیپیکا جلد ہی ‘King’ میں نظر آئیں گی، جس کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کریں گے اور اس میں شاہ رخ خان، سُہانا خان اور ابھیشیک بچن بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ اتلے کی آنے والی فلم ‘AA22xA6’ میں الو ارجن کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

امریکا میں مقیم سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش، بھارتی شہری نے اعتراف کرلیا

بجلی کے ٹیرف میں تبدیلی کا بوجھ متوسط اور نچلے طبقے پر نہیں پڑنا چاہیے، آئی ایم ایف

عمران خان کا چھپ کر علاج کروانا قابل قبول نہیں، علیمہ خان پھٹ پڑیں

ایران میں ڈالر کی کمی پیدا کر کے ریال کو گرا دیا گیا، امریکی وزیر خزانہ کا اعتراف

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟