دیپیکا پڈوکون کے رنویرسنگھ سے ’تعلقات‘ پر ہوشربا انکشاف

اتوار 29 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دپییکا پڈوکون نے یہ انکشاف کرکے اپنے پرستاروں کو حیران کر دیا کہ وہ رنویر سنگھ کے ساتھ اوپن ریلیشن شپ میں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ رنویر سنگھ کے ساتھ ڈیٹ کررہی تھیں تب وہ کئی دیگر مردوں کی طرف بھی راغب تھیں۔

بھارت نجی ٹی وی کے مشہور پروگرام ’کافی ود کرن‘ کے سیزن 8 کے پہلے شو میں دپییکا پڈوکون اور ان کے شوہر رنویر سنگھ مہمان تھے۔ شو کے دوران میزبان کرن جوہر سے گفتگو میں دیپیکا پڈوکون نے اپنی نجی زندگی کے کئی راز افشا کئے ہیں۔

دیپیکا پڈوکون کہتی ہیں کہ ’میں کچھ وقت کے لیے سنگل رہنا چاہتی تھی کیونکہ میں کچھ مشکل رشتوں سے باہر آئی تھی۔ میں ایسے مرحلے سے گزر رہی تھی، جس میں مَیں کسی سے جذباتی طور پر جڑنا نہیں چاہتی تھی، میں صرف خوش رہنا چاہتی تھی۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ پھر رنویر سنگھ میری زندگی میں آئے، حالانکہ ہمارے درمیان حقیقی کمٹمنٹ جیسی کوئی چیز نہیں تھی۔ ہم دوسروں کے ساتھ جڑنے کے لیے آزاد تھے، لیکن ہم ایک دوسرے سے ملتے رہتے تھے۔ میں دوسرے لوگوں سے ملتی تھی ان کی جانب راغب ہوتی تھی، لیکن میرے ذہن میں رنویر سنگھ ہی تھے۔

دیپیکا پڈوکون کے انکشافات پر ان کے پرستار سوشل میڈیا پر طرح طرح کے کمنٹس کر رہے ہیں۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’کرن جوہر کے لیے تالیاں، وہ جانتے ہیں کہ کیسے رشتوں کو برباد کیا جاتا ہے۔‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’بالی ووڈ کے زیادہ تر جوڑے رنویر اور دیپیکا کی طرح ہیں، بتادیں کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے 14 نومبر 2018 کو شادی کی تھی۔‘

کچھی صارفین کا کہنا ہے کہ دیپیکا پڈوکون کے بیباک انکشافات سستی شہرت پانے کا گھٹیا طریقہ ہیں۔ یاد رہے کہ جب دپییکا پڈوکون کی رنویر سنگھ سے شادی نہیں ہوئی تھی تب بھی ان کا نام مہندرسنگھ دھونی اور یوراج سنگھ جیسے لیجنڈ کرکٹرز کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔

کچھ عرصہ قبل بھی رنویرسنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے درمیان بریک اپ کی افواہیں گردش کررہی تھیں، تب اسٹار جوڑے نے ایک ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرکے افواہوں کی تردید کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کو سستی ایل این جی فراہم کرنے کے لیے عالمی توانائی کمپنیوں کی دوڑ لگ گئی

پروجیکٹ فریڈم کی معطلی: ’پاکستان نے ایک بار پھر بڑا طوفان روک لیا‘

پاکستانی آرمی کیڈٹ نے آسٹریلیا میں ’بہترین غیر ملکی فوجی کیڈٹ‘ کا اعزاز حاصل کر لیا

اے لیول امتحانات کی ساکھ کو خطرہ، بزنس اسٹڈیز کا پرچہ لیک ہونے کی اطلاعات

اسلام آباد پولیس کا کھنہ کے علاقے میں ڈکیت گینگ کے خلاف آپریشن، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی