ریاست بہار کے الیکشن میں شکست کیوں ہوئی؟ جائزہ لینے کے لیے کانگریس رہنماؤں کا اجلاس

ہفتہ 15 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے ریاست بہار کے انتخابات میں شکست کے بعد دہلی میں پارٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کی ہے، جس میں الیکشن میں ہونے والی شکست کا جائزہ لیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک ارجن کھڑگے نے ہفتہ کو اپنی رہائشگاہ پر پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس بلایا، جو بہار اسمبلی کے انتخابات میں شکست کے بعد پارٹی کا پہلا اجلاس تھا۔

مزید پڑھیں: بہار الیکشن: مودی کو سخت مقابلے کا سامنا، عوام بے روزگاری اور ووٹر فہرستوں پر سراپا احتجاج

اجلاس میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، تنظیم کے جنرل سیکریٹری کے سی وینوگوپال اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

یہ اجلاس اس وقت ہوا جب ’این ڈی اے‘ نے ریاست بہار میں حکومت بنانے کے لیے اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے۔

نتائج کے اعلان کے فوراً بعد 14 نومبر کو کانگریس نے انتہائی بڑے پیمانے پر ووٹ چوری کا الزام عائد کیا، اور راہل گاندھی نے کہا کہ الیکشن شروع سے ہی غیر منصفانہ تھا۔

انہوں نے ایک پوسٹ میں کہاکہ پارٹی کی جانب سے انتخابی نتائج کا تفصیلی جائزہ لیا جائےگا، ہم جمہوریت کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے۔

راہل گاندھی نے کہاکہ میں بہار میں لاکھوں ووٹرز کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ’مہاگٹھ بندھن‘ پر اعتماد کا اظہار کیا۔ بہار کے نتائج واقعی حیران کن ہیں، ہم اس طرح کے غیر منصفانہ انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔

ملک ارجن کھڑگے کا کہنا ہے کہ ہم انتخابی نتائج کا جامع مطالعہ کریں گے اور نتائج کے اسباب کو سمجھنے کے بعد تفصیلی رپورٹ پیش کریں گے۔ ہم دل کی گہرائیوں سے ان ووٹروں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے مہاگٹھ بندھن پر اعتماد کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی ریاست بہار میں پہلے مرحلے کے انتخابات کے دوران ریکارڈ ٹرن آؤٹ

واضح رہے کہ ریاست بہار کے انتخابی نتائج کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کے اتحادیوں نے 243 رکنی اسمبلی میں 202 نشستیں جیت کر واضح اکثریت حاصل کرلی ہے جبکہ حکومت بنانے کے لیے 122 نشستیں درکار تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

جاپان میں 50 سالہ بدترین آگ، 170 سے زائد عمارتیں جل گئیں، ایک ہلاک

لیونل میسی کے باڈی گارڈ کی شدید فٹنس روٹین نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ