پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈیٹا پر انٹرنیشنل ہیکرز کے سائبر اٹیک کی کوشش کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہیکرز کا حملہ: صارفین کے لئے کیوں خطرناک ہے؟
ترجمان پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے مطابق چیئرمین پی آئی ٹی بی کی سربراہی میں خصوصی ٹیموں نے ڈیٹا انکرپشن اٹیک کو نہ صرف روکا بلکہ تمام سسٹمز کو محفوظ رکھتے ہوئے ڈیٹا کو کسی بھی نقصان سے بچا لیا۔
ترجمان نے بتایا کہ فرانزک سائنس ایجنسی کا تمام ریکارڈ اور رپورٹس مکمل طور پر محفوظ ہیں اور ڈیٹا کو بچانے کیلئے ایک سو فیصد حفاظتی اقدامات پہلے سے موجود تھے جنہیں بروقت فعال کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آن لائن ہیکرز کا اراکینِ پارلیمنٹ پر دھاوا، لاکھوں روپے ہتھیانے کا انکشاف
ان کا کہنا تھا کہ ایجنسی کے پاس سائبر اٹیک سے نمٹنے کا باقاعدہ پلان موجود تھا جس پر فوری عمل کیا گیا، جبکہ پی آئی ٹی بی کے تعاون سے سائبر سکیورٹی سسٹم کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھی عملی اقدامات جاری ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ فرانزک سائنس ایجنسی کسی بھی ممکنہ سائبر خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے جدید حفاظتی نظام مسلسل اپ گریڈ کر رہی ہے۔














