قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ دیا، جس میں قومی ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی
ٹرائی سیریز سے قبل منعقدہ اس عشائیے میں تینوں ٹیموں کے کھلاڑی خوشگوار ماحول میں آپس میں گپ شپ کرتے رہے، جبکہ سری لنکا اور زمبابوے کے کرکٹرز نے پاکستانی مہمان نوازی اور کھانوں کو بے حد سراہا۔
اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکن ٹیم کی جانب سے پاکستان کا دورہ جاری رکھنے پر اظہار تشکر کیا اور ان کی اسپورٹس مین اسپرٹ کو قابل تحسین قرار دیا۔ انہوں نے شائقین کرکٹ سے اپیل کی کہ وہ سری لنکا کے خلاف ہونے والے آئندہ میچز میں بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: مشکل وقت میں سری لنکا کا ساتھ قابلِ تحسین ہے، قومی کرکٹرز کا خصوصی پیغام
شاہین آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی حمایت پر سری لنکا کے مشکور ہیں، مشکل وقت میں انہوں نے پاکستان کا ساتھ دے کر ایک مثال قائم کی۔











