فلم ’وی آئی پی‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

اتوار 21 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عیدالاضحٰی کے موقع پر نمائش کے لیے متوقع فلم ’وی آئی پی‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

ٹریلر کی تقریب اجرا گزشتہ روز کراچی کے مقامی سینما میں ہوئی جہاں بڑی تعداد میں فن کار شریک ہوئے، جن میں ہدایت کار اور اداکار جاوید شیخ، فلم ساز فضہ علی مرزا، ہدایت کار نبیل قریشی، ہدات کار ندیم بیگ اور دیگر شامل تھے۔

بڑی عید پر ریلیز ہونے والی تفریحی فلم ’وی آئی پی‘ میں نئے اداکاروں زیک اور نمرہ شاہد کو مرکزی کرداروں میں متعارف کروایا گیا ہے۔

فلم ’وی آئی پی‘ کی دیگر کاسٹ میں سلیم معراج، احتشام الدین، سیف حسن، اختر حسنین، گل رعنا، عرفان موتی والا، اکبر اسلام، دانش نواز اور دیگر شامل ہیں۔

فلم کی کہانی سیاسی منظر نامے کے گرد گھومتی ہے جس میں میئر کا انتخاب، جھوٹے سیاسی وعدے اور سیاسی رسہ کشی کی جھلک مزاحیہ انداز میں پیش کی گئی ہے۔

یہ فلم عیدلاضحٰی کے موقع پرسینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیلاب اور گندم پر سیاست کرنے والوں کو جواب ملے گا، مریم اورنگزیب کا پیپلزپارٹی پر وار

کھیل سے جنگ

’معافی مانگو‘: مریم نواز کے بیان پر پیپلزپارٹی کا سینیٹ سے بھی واک آؤٹ، قانون سازی کے بائیکاٹ کا اعلان

ٹرافی چاہیے تو بھارتی کپتان میرے دفتر آکر مجھ سے لے لیں، محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک پیغام

سعودی کابینہ کا اجلاس: فلسطین کے حق میں سفارتکاری اور پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کی توثیق

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟