خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، ہمیں پورا حق دیا جائے، سہیل آفریدی

اتوار 16 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، ہمیں پورا حق دیا جائے۔

اتوار کے روز وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور بیوٹیفیکیشن منصوبے کا افتتاح کیا،وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں متعلقہ حکام نے بتایا کہ منصوبے کے تحت روڈزانفراسٹرکچر کی بحالی ، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور بیوٹیفیکیشن سمیت دیگر اقدامات کیے جائیں گے، ٹریفک رش کم کرنا ، مجسموں کی تنصیب ، گرین ایریاز ڈویلپمنٹ بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا متنازع بیان، چیف خطیب خیبرپختونخوا کا ردِعمل بھی سامنے آگیا

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ پشاور صوبائی دارالحکومت ہے اور اس کی دیکھ بھال اور خوبصورتی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، خیبرپختونخوا کے عوام نے تیسری بار عمران خان کے نظریے کو ووٹ دیا ہم انہیں جتنی سہولت دے سکتے ہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں جتنے قوانین اور پالیسیاں بنیں گی، ان کا محور عوام کی فلاح ہوگا اور پشاور کی ترقی و خوبصورتی کے لیے مزید منصوبے لائے جائیں گے۔ عوامی نمائندوں کی مشاورت سے شہر کے لیے ایک جامع پلان تشکیل دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: متنازع بیان، وزیر داخلہ نے سہیل آفریدی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا

وزیر اعلیٰ نے صوبے کی مالی حالت اور وفاق کے ساتھ تعلقات پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دے چکا ہے لیکن صوبے کو مالی انصاف نہیں ملا۔ این ایف سی میں صوبے کا حصہ 19.4 فیصد بنتا ہے مگر 14.6 فیصد دیا جاتا ہےاور وفاق خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سلمان خان اور شاہ رخ خان کا مستقبل کیا؟ ماہر نجوم کی حیران کن پیشگوئی

نواز شریف اسکول آف ایمیننس: طلبا کے لیے مکمل فری ایجوکیشن پیکیج متعارف

پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں حیران کن 40 فیصد تیزی کیسے آئی؟ بلومبرگ کی تازہ رپورٹ

آزاد کشمیر کی 20 رکنی نئی کابینہ آج حلف اٹھائے گی

بنگلہ دیش کے لیجنڈری بلے باز مشفق الرحیم نے کونسا تاریخی اعزاز اپنے نام کیا؟

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ