عمران خان کا نام نہاد ’امریکی سازش‘ کا بیانیہ زمین بوس ہو چکا ہے، شیری رحمان

اتوار 21 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ’جنہوں نے خط لہرا کر امریکا پر حکومت گرانے کا الزام لگایا وہ آج امریکی ارکان کانگریس کی منت سماجت کر رہے ہیں، ‏نام نہاد ’امریکی سازش‘ کا بیانیہ زمین بوس ہو چکا ہے۔

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان کی امریکی رکن کانگریس سے مداخلت کی درخواست پر اپنے ردِعمل میں کہا کہ عمران خان نے ایک سال تک امریکی سازش کا بیانیہ بنایا اب رکن کانگریس کو اپنے حق میں آواز اٹھانے کی گزارش کررہے ہیں۔

‏انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اس وقت بھی اپنی سیاست کی خاطر ملکی خارجی مفادات کے خلاف سازش کی تھی، اب پھر سازشیں گھڑ رہے کہ ان کے حق میں بیرونی ممالک پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کریں، کیا عالمی دنیا عدالتی سہولت کاری، ریلیف اور 9 مئی کے شرمناک واقعات سے غیر واقف ہے؟

شیری رحمان نے مزید کہا کہ عمران خان کی فسطائی حکومت نے ہماری قیادت کے خلاف جھوٹے کیس چلائے اور ان کو جیل بھیجا، کیا ہم نے بیرونی دنیا سے ملکی معاملات میں مداخلت کی درخواستیں کی تھیں؟

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے احتساب کی نام پر سیاست کی ہے، اب خود احتساب اور جوابدہی سے بچنے کے کے لیے عالمی دنیا کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp