پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی، جس پر قومی ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بھرپور سراہا ہے۔
کوچ نے کہاکہ یہ فتح پوری ٹیم کے لیے قابلِ فخر ہے، تاہم اس سیریز میں جیت سے ہٹ کر بھی کئی نمایاں لمحات موجود رہے۔
As we quickly shift our focus back to T20’s today I wanted to take a little time to reflect on what has happened over the last week.
A 3-0 win against a dangerous Sri Lankan side is a proud achievement for the whole team! But it was a series filled with so many more highlights… pic.twitter.com/c6x4yTokbk— Mike Hesson (@CoachHesson) November 17, 2025
کوچ کے مطابق کم عمر کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھائی، بولنگ یونٹ نے ہر میچ میں بہترین کم بیک کیا، جبکہ اہم کھلاڑیوں کی 2 سینچریاں ٹیم کے لیے بڑا سہارا ثابت ہوئیں۔
انہوں نے کہاکہ نیا کپتان ذمہ داری کے ساتھ تیزی سے اپنا کردار نبھا رہا ہے، اور ایک سینیئر کھلاڑی کا 100 میچز مکمل کرنا بھی ٹیم کے لیے سنگِ میل ہے۔
کوچ نے بتایا کہ پوری سیریز کے دوران ہر کھلاڑی نے اپنا حصہ ڈالا، جس سے ٹیم کی مجموعی مضبوطی میں اضافہ ہوا ہے۔
3️⃣-0️⃣ 𝐰𝐡𝐢𝐭𝐞𝐰𝐚𝐬𝐡 𝐚𝐜𝐡𝐢𝐞𝐯𝐞𝐝! 🇵🇰🎉
Hussain Talat belts it down the ground as Pakistan claim successive ODI series wins 💪#PAKvSL | #JeetKaScene | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/XGZsVdfxD2
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 16, 2025
انہوں نے کہاکہ یہی کامیابیاں اور کارنامے انہیں کوچنگ میں آگے بڑھنے کی تحریک دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز جیتنے کے ساتھ ساتھ ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کر لیا ہے، جبکہ اب ٹیم ٹرائی نیشن سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہے۔














