وادیِ سندھ کا پہلا نوجوان ایورسٹ کی بلندیوں تک پہنچ گیا

اتوار 21 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کی نجی یونیورسٹی کے طالب علم اسد علی میمن نے دنیا کا سب سے بلند پہاڑ’ایورسٹ‘ سر کرلیا۔

اسد علی میمن نجی یونیورسٹی کےانسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ میں زیر تعلیم  ہیں، وہ 8,849 میٹر دُنیا کے بلند ترین پہاڑ ’ایورسٹ‘ کو سر کرنے والے صوبہ سندھ کے پہلے سپوت بن گئے ہیں۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسد علی میمن بھی اب دُنیا کے بلند ترین پہاڑ سر کرنے والوں میں شامل ہو گئے ہیں۔

اسد علی میمن یہ کارنامہ سرانجام دینے والے سندھ کے پہلے اور ابتک واحد شخص بن گئے ہیں۔

انسٹیٹیوٹ نے اسد علی میمن کی اپنے خاندان میں محفوظ واپسی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔

پاکستان کے کوہ پیما پاکستان اور دُنیا کی بلند ترین چوٹیاں سر کر کے قوم اور اپنے وطن کا سر فخر سے بلند کرتے چلے آ رہے ہیں۔ پاکستان کے لیے تاریخ رقم کرنے والے آخری شخص پاکستان کے معروف کوہ پیما ساجد سد پارہ تھے جنہوں نے گزشتہ اتوار کو آکسیجن کی مدد کے بغیر دنیا کا بلند ترین پہاڑ سر کیا۔

اس طرح ساجد سد پارہ نے آکسیجن کی مدد کے بغیر’ماؤنٹ ایورسٹ‘ سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل کر کیا۔

ساجد سد پارہ نے ایسا کارنامہ انجام دے کر اپنے مرحوم والد محمد علی سدپارہ کی خواہش پوری کر دی، جو ایک لیجنڈری کوہ پیما تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp