اینٹی کرپشن راولپنڈی کا ملزم سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا پولیس حراست سے فرار ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق ملزم اقبال سگھیڑا کو پیشی کے لیے لاہور سے راولپنڈی لایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم واش روم استعمال کرنے کے بہانے چکری سروس ایریا سے فرار ہوا۔
کرپںشن کیس میں گرفتار سیالکوٹ کے سابق ADCR اقبال سنگھیڑا کی @RwpPolice حراست سے ڈرامائی فرار کی کہانی سنیں، ملزم 13 نومبر کو فرار ہوتا ہے، مقدمہ 2 دن بعد درج ہوتا ہے، ملزم کو لاہور سے راولپنڈی کی عدالت پیش کیا گیا واپسی پر موٹروے ریسٹ ایریا سے ملزم پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہوگیا😊 pic.twitter.com/IerwK2NWU7
— Shabbir Dar (@ShabbirDar5) November 17, 2025
غفلت اور لاپرواہی برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف تھانہ چکری میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمے میں اے ایس آئی ظفر اقبال، کانسٹیبل احمد بلال یاسر اور ڈرائیور محرم شہزاد کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے ملزم کو فرار کروا کے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔
مقدمے میں یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ ملزم بھائیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا اور اسے پرائیویٹ گاڑی میں فرار کروایا گیا۔
ملزم اقبال سگھیڑا دھوکہ دہی اور فراڈ کے مقدمے میں لاہور جیل میں بند تھا اور اسے اینٹی کرپشن کی عدالت میں پیشی کے لیے لاہور سے راولپنڈی لایا گیا تھا۔














