انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی میزبانی میں 3 روزہ عالمی خلائی کانفرنس کا اسلام آباد میں آغاز ہو گیا ہے۔
اس علامی کانفرنس کے انعقاد سے پاکستان خلائی ٹیکنالوجی کے عالمی منظرنامے میں ایک نئے باب کی جانب بڑھ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا خلائی میدان میں بڑا قدم، جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین سے لانچ
یہ سب سے بڑی بین الاقوامی کانفرنس، جس کا نام ’انٹرنیشنل کانفرنس آن اپلیکیشنز آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی‘ ہے، 20 نومبر تک جاری رہے گی۔
Pakistan is set to host a landmark intl scientific gathering as it welcomes the global space community to its flagship space event 'International Conference on Applications of Space Science & Technology-ICAST–2025 #ICAST2025 #SUPARCO #SpaceScience #SpaceTech #PakistanSpace pic.twitter.com/dMwro3XE6p
— Anum A. Khan (@Anum_A_Khan) November 18, 2025
کانفرنس اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد اور اسپارکو کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔
کانفرنس کا مقصد عالمی چیلنجز کے حل میں خلائی ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔
اس موقع پر 25 ممالک کے 70 سے زائد مندوبین اور 2,000 سے زیادہ شرکا شریک ہیں، جبکہ متعدد معاہدے بھی متوقع ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی کو خلا میں بھیجا جائے گا، اسپارکو
بین الاقوامی سطح پر مندوبین کی شرکت سے پاکستان کے خلائی شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلنے کی توقع ہے۔
ایونٹ میں سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے اطلاق پر تفصیلی مباحثے ہوں گے۔
اسی طرح مشترکہ تحقیق، صلاحیت سازی اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں فعال
عالمی مباحثے اور بین الاقوامی شراکت داریاں پاکستان کی سائنسی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی۔
جبکہ رکن ممالک کے سائنسی شعبہ جات میں تعاون اور ترقیاتی منصوبے ملک کے خلائی شعبے کی استعداد میں اضافہ کریں گے۔











