پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں فعال

ہفتہ 16 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ مدار میں پہنچنے کے بعد فعال ہو گیا ہے اور گراؤنڈ اسٹیشنز کو ہائی ریزولوشن تصاویر بھیج رہا ہے۔ پاکستان اسپیس اینڈ اپر اٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی ملک کی خلائی ٹیکنالوجی میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔

ترجمان سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائٹ 31 جولائی 2025 کو چین کے ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا تھا۔ لانچ کے بعد سیٹلائٹ نے زمینی اسٹیشنز کے ساتھ مستحکم رابطہ قائم کیا اور اب مختلف شعبوں میں بروقت اور معیاری ڈیٹا فراہم کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی انجینیئرز کا تیار کردہ پہلا دیسی ای او۔1 سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا گیا

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ سیٹلائٹ شہری منصوبہ بندی، انفراسٹرکچر کی ترقی، علاقائی نقشہ سازی اور قدرتی آفات سے بچاؤ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ یہ نظام سیلاب، زلزلے، زمین کھسکنے اور دیگر قدرتی خطرات کے دوران فوری ردعمل میں مدد فراہم کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ، گلیشیئرز کی نگرانی، جنگلات کی کٹائی اور ماحولیاتی تبدیلیوں پر نظر رکھنے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

سپارکو کے ترجمان نے مزید کہا کہ زرعی پیداوار میں بہتری، چین-پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) جیسے بڑے منصوبوں میں تعاون، ٹرانسپورٹ نیٹ ورکس کی نقشہ سازی اور وسائل کے مؤثر استعمال کو بھی یہ سیٹلائٹ یقینی بنائے گا۔ ان کے مطابق یہ صلاحیتیں نہ صرف قومی سطح پر فیصلہ سازی کو بہتر بنائیں گی بلکہ پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کے عمل کو بھی تقویت دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا خلائی میدان میں بڑا قدم، جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین سے لانچ

ترجمان سپارکو نے اس کامیابی کو پاکستان کی خلائی سائنس میں خود انحصاری کی طرف ایک بڑا قدم قرار دیا اور کہا کہ یہ پیش رفت ملک کی تکنیکی خود مختاری اور سپارکو کے قومی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیصل خان کا یوٹرن، الزامات کے بعد بھائی عامر خان سے معافی مانگ لی

یہ ننھے پھول قوم کا مستقبل تھے، نواز شریف کا ٹیوشن سینٹر سانحہ میں 14 بچوں کی موت پر اظہار رنج و غم

آزاد کشمیر: عام انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ، تنویر الیاس پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی

الیکشن کمیشن  نے خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں

کیا سجاد علی نے بھارتی ریئلٹی شو کو اپنے گانے کی اجازت دی تھی؟ حقیقت سامنے آگئی

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں