خواہش ہے کہ ’پی کے ایل آئی‘ پاکستان کی پہچان بنے: شہباز شریف

اتوار 21 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ میری تمنا ہے کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) گردہ، جگر کی بیماریوں کے علاج معالجہ کے لیے پاکستان کی پہچان بنے، یہ ہمیشہ میرے دل کے قریب رہا ہے، یہ ایک مثال ہے، ہم اس مثال کو بے مثال بنائیں گے۔

اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ ہمیشہ سے میرے دل کے قریب رہا ہے۔ میری تمنا تھی اور ہے کہ یہ شاندار اسپتال پاکستان کا جان ہاپکنز بنے اور گردے، جگر کی بیماریوں کے علاج معالجہ کے لیے (پی کے ایل آئی) پاکستان کی پہچان بن جائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ صد افسوس کہ عمران نیازی اور ایک سابق چیف جسٹس نے اس مشن کو اپنی سیاست اور ذاتی مفادات کا نشانہ بنایا اور اس اسپتال کو بے پناہ نقصان پہنچایا، مگر ہمارے قدم رکنے والے نہیں ہیں۔

شہباز شریف نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ اللہ تعالیٰ یقیناً ان لوگوں کی مدد کرتا ہے جو جذبہ خدمت سے سرشار ہوں۔ (پی کے ایل آئی) کو ورلڈ کلاس بنانے اور اس کی بحالی کے لیے ہم تمام کوششیں اور توانائیاں صرف کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہفتے کے روز میرے (پی کے ایل آئی) کے دورے کا مقصد وہاں بحالی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ڈاکٹر سعید اختر کی قیادت میں ایک مخلص ٹیم وہاں ہمہ تن مصروف اور مقصد میں مگن ہے جس میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔ پی کے ایل آئی ایک مثال ہے، ہم اس مثال کو بے مثال بنائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ گردے اور جگر کی پیوند کاری کے لیے عالمی معیار کا ادارہ ہے جس کے بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر سعید اختر ہیں۔

ڈاکٹر سعید اختر پاکستان میں عدالتی کارروائی اور دیگر مسائل کی وجہ سے امریکا چلے گئے تھے جنہیں شہباز شریف بننے کے بعد ذاتی کاوشوں سے وطن واپس بلایا اور دوبارہ بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ