شاہزیب خانزادہ کو ہراساں کرنے والا شخص کون ہے؟

منگل 18 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پرگزشتہ دنوں ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ ایک شخص شاپنگ مال میں معروف اینکر شاہزیب خانزادہ کو ہراساں کر رہا ہے۔ اگرچہ ویڈیو میں اس کا چہرہ واضح نہیں ہوا مگر سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ اس شخص کی شناخت کر لی گئی ہے۔

صحافی زاہد گشکوری نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے مشن نے کینیڈا میں مبینہ طور پر ہراساں کرنے والے شاہد بھٹی کا سراغ لگا لیا ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے معروف اینکر شاہزیب خانزادہ اور ان کے خاندان کو ہراساں کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’آپ کو شرم آنی چاہیے‘: پی ٹی آئی کارکن کی شاہزیب خانزادہ سے بدتمیزی، سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردعمل

 پوسٹ کے مطابق شاہد بھٹی گوجرانوالہ پاکستان کا رہائشی ہے اور کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو میں رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کے طور پر کام کر رہا ہے۔ وہ ایک سیاسی جماعت کا بھی سرگرم رکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ہراساں کرنے والے کے دو مزید ساتھیوں کی نشاندہی بھی کی جا رہی ہے اور تینوں کے خلاف مناسب کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ معروف اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے چاہنے والوں کی جانب سے بدتمیزی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص شاہزیب خانزادہ کو کہہ رہا ہے کہ آپ نے عمران خان کے خلاف جو کیا اس پر آپ کو شرم آنی چاہیے۔

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کرنے والا شخص مزید کہتا ہے کہ عمران خان کی بیوی بشریٰ بی بی کے ساتھ بھی آپ لوگوں نے جو کچھ کیا اس پر بھی شرم محسوس کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی فیض حمید کے لیے کام کررہی تھی تو اس میں شاہزیب خانزادہ کا کیا قصور؟ خواجہ آصف برس پڑے

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سینیئر صحافیوں سمیت تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شاہزیب خانزادہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیکسٹائل کونسل کا پائیدار برآمدی ترقی اور زرمبادلہ بڑھانے کا عزم، حکومتی پالیسیوں کو سراہا

این ایچ اے کا قومی شاہراہوں کے اطراف تجارتی سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

شادی کی تقریب میں حد سے زیادہ بے تکلفی، ہانیہ عامر اور یاسر حسین کی ویڈیوز وائرل

غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک اسرائیلی جارحیت پر بول پڑے

آخری ٹی20: پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری، 3 کھلاڑی آؤٹ

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘