ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ: پاکستان شاہینز کی یو اے ای کو شکست، سیمی فائنل میں رسائی

منگل 18 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 کے میچ میں پاکستان شاہینز نے متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دوحہ میں کھیلے جانے والے میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پوری ٹیم 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جبکہ جواب میں پاکستان شاہینز نے ہدف چھٹے اوور میں حاصل کرلیا۔

ACC Men’s Asia Cup Rising Stars 2025🏏

یو اے ای کی جانب سے سید حیدر 20 جبکہ فرازالدین 12 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کھلاڑی وکٹ پر آتے اور جاتے رہے۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے سفیان مقیم نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ احمد دانیال نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے معاذ صداقت 37 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ محمد نعیم 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان شاہینز اس ایونٹ میں مسلسل کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں۔ اس سے ٹیم نے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق پاکستان شاہینز نے 3 میں سے 3 میچ جیت کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے موجود، دہشتگردی کے معاملے پر سیاسی الزام تراشی بند ہونی چاہیے، طلال چوہدری

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

نواز شریف کا داتا دربار کا دورہ، مزار پر پھول چڑھائے، ملکی سلامتی کے لیے دعائیں

ٹیکسٹائل کونسل کا پائیدار برآمدی ترقی اور زرمبادلہ بڑھانے کا عزم، حکومتی پالیسیوں کو سراہا

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘