اظہر علی کرکٹ بورڈ سے الگ، وجہ سرفراز احمد کی انٹری پر تحفظات یا کچھ اور؟  

منگل 18 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں سابق کپتان سرفراز احمد کو ذمے داریاں ملنے کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے قومی سلیکشن کمیٹی اور بوتھ ڈیولمپنٹ کی سربراہی چھوڑ دی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 9: شاہین شاہ کی کپتانی ایکسپوز، اظہر علی نے بڑی وجہ بتا دی

یاد رہے کہ پی سی بی نے 2 روز قبل سرفراز احمد کو پاکستان شاہینز اور انڈر 19 ٹیم کی ذاریاں سونپی گئی تھیں۔ یہ فیصلہ پی سی بی نے سرفراز کی صلاحیتیوں اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا تھا۔ جس کے بعد ہی اظہر علی کا استعفیٰ بھی آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اظہر علی اس بات پر خوش نہیں تھے اور اس لیے انہوں نے سوچا کہ کہیں آگے جاکر ان کے کام میں کوئی مداخلت نہ ہو اس لیے وہ اپنی ذمے داریاں چھوڑ دیں تو بہتر ہوگا۔

مزید پڑھیے: سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

اظہر علی کو انڈر 17 اور 16 کی ذمے داریاں ملی ہوئی تھیں جبکہ انڈر 19 ٹیم کے معاملات اب سرفراز کے پاس آگئے تھے۔ سرفراز کو ذمے داریاں دینے کا مقصد گراس روٹ لیول پر توجہ دیتے ہوئے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کے لیے تیار کرنا ہے تاکہ وہ کھیل میں دور جدید کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے آگے بڑھ سکیں اور ملک کا نام روشن کریں۔

’کلیش آف انٹریسٹ‘

اظہر علی کے کام سے کرکٹ بورڈ زیادہ مطمئن نہیں تھا جبکہ ایک وجہ اور بھی ہوسکتی ہے کہ اظہر علی کے بیٹے انڈر 19 میں کھیلتے ہیں جبکہ اظہر کے پاس سلیکشن کی ذمے داریاں ہیں۔

مزید پڑھیں: تنازعات کے باوجود بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت میچوں کو لازمی قرار دے دیا

تاہم اس کے باوجود کرکٹ بورڈ نے ان کو موقع دیا ہوا تھا اور اس بنیاد پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا لیکن اب اظہر علی خود ہی اپنی ذمے داریوں سے عہدہ برا ہوگئے ہیں اور اپنا استعفیٰ پی سی بی کو بھجوا دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟