خیبرپختونخوا: اسٹون کرشنگ کیس میں عدالت نے درخواست نمٹا دی، حکمنامہ بعد میں جاری ہوگا

بدھ 19 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت نے خیبرپختونخوا میں اسٹون کرشنگ سے متعلق درخواست نمٹا دی ہے اور مناسب حکمنامہ بعد میں جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ فوری طور پر اسٹون کرشنگ کھولنے کا حکم نہ دیا جائے اور پہلے مالکان متعلقہ اداروں کو مطمئن کریں۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ: عدالت کا مقصد ماحولیات کا تحفظ یقینی بنانا ہے، اسٹون کرشنگ پلانٹس کیس کی سماعت

وکیل نے بتایا کہ صوبائی حکومت کے قواعد کے مطابق شہروں میں اسٹون کرشنگ یونٹس کے لیے 500 میٹر اور دیہی علاقوں میں 300 میٹر فاصلہ ہونا چاہیے، جبکہ بعض دیہی علاقوں میں 60 میٹر کے فاصلے پر یہ کام جاری ہے۔

چیف جسٹس امین الدین خان نے واضح کیا کہ عدالت کا کام صرف حکومتی پالیسی پر عمل درآمد کروانا نہیں اور یہ ذمہ داری صوبائی حکومت پر ہے، تاہم وہ متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا حکومت کو اسٹون کرشنگ کے رولز مرتب کرنے کی مہلت دیدی

عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد حتمی حکمنامہ جاری کرنے کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

جاپان میں 50 سالہ بدترین آگ، 170 سے زائد عمارتیں جل گئیں، ایک ہلاک

لیونل میسی کے باڈی گارڈ کی شدید فٹنس روٹین نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ