لیونل میسی کے باڈی گارڈ یاسین چیئوکی نے اپنی شاندار جسمانی صلاحیتوں سے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے۔
چیئوکی، جو ہمیشہ لیجنڈری فٹبالر کے ساتھ نظر آتے ہیں، نے انسٹاگرام پر اپنی شدید فٹنس روٹین شیئر کیا، جس میں مکسڈ مارشل آرٹس، باڈی ویٹ ٹریننگ، باکسنگ اور دیگر جسمانی ورزشیں شامل ہیں۔ ان کی یہ روٹین ان کے پیشے کے تقاضوں کے مطابق جسمانی تیاری اور لڑائی کی مہارت بڑھانے کے لیے ترتیب دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: لیونل میسی نے انٹر میامی کے ساتھ نیا معاہدہ کر لیا
ماہرین کے مطابق، اس قسم کی شدید فٹنس کے لیے نہ صرف جسمانی محنت بلکہ ذہنی مضبوطی اور غذائی نظم و ضبط بھی ضروری ہے۔ اس طرح کا جسم بنانے کے لیے جسمانی فٹنس، ذہنی برداشت اور غذا کا متوازن نظام انتہائی ضروری ہے۔
View this post on Instagram
چیئوکی کی ٹریننگ میں فنکشنل اسٹرینتھ ٹریننگ، مکسڈ مارشل آرٹس، کارڈیو ایکسرسائزز، اور یوگا و اسٹریچنگ شامل ہیں، جو ان کی طاقت، برداشت، ہم آہنگی اور لچک کو بہتر بناتے ہیں۔ ڈاکٹر بھاوانا کے مطابق فٹنس ہر شخص کے لیے مختلف ہوتی ہے کیونکہ یہ جینیاتی عوامل، میٹابولک ریٹ اور طرزِ زندگی پر منحصر ہے۔ جسمانی ساخت، ذاتی اہداف، عمر اور صحت کے حالات بھی ورزش کے انداز اور نتائج پر اثر ڈال سکتے ہیں۔
یہ ہر فرد کے لیے ورزش کے پروگرام کو بہتر بنانے اور زیادہ مؤثر نتائج حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ یاسین چیئوکی کی یہ شاندار جسمانی تیاری نہ صرف ان کے پیشے کے لیے ضروری ہے بلکہ فٹنس اور صحت کے حوالے سے انسپائریشن کا سبب بھی بنی ہوئی ہے۔














