اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

بدھ 19 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے ضلع ڈھاکا کے شہر ساوار میں اینٹوں کے بھٹوں کے مالکان اور مزدوروں نے بدھ کے روز ایک بڑا احتجاج کیا اور ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے کو تقریباً ڈھائی گھنٹے تک بلاک کیے رکھا۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ حکومت بھٹوں کے خلاف کارروائیاں بند کرے اور ان کی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی اسمگلروں کے جھانسے میں آنے والے 170 افراد کی لیبیا سے بنگلہ دیش واپسی

احتجاج صبح تقریباً 9:30 بجے امین بازار کے بھانگا برج کے علاقے میں شروع ہوا، جہاں سینکڑوں مزدور اور بھٹہ مالکان سڑک پر بیٹھ گئے، جس کے باعث ٹریفک دونوں جانب رک گیا۔

یہ بلاکیج تقریباً 2 کلومیٹر طویل ٹریفک جام کا سبب بنی، جس کے نتیجے میں مسافر پھنس کر رہ گئے۔ کئی مسافروں کو اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے طویل فاصلہ پیدل طے کرنا پڑا۔

پولیس اور فوج سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے مظاہرین کو بار بار سڑک خالی کرنے کے لیے کہا۔ اگرچہ مظاہرین نے کچھ دیر مزاحمت کی، لیکن دوپہر کے قریب منتشر ہو گئے۔

کارروائیاں بند کی جائیں، مزدوروں کا مطالبہ

احتجاجی مزدوروں کا کہنا تھا کہ محکمہ ماحولیات نے حال ہی میں ساوار میں بھٹوں کے خلاف مسلسل چھاپے مارے ہیں، بھاری جرمانے کیے ہیں، چمنیاں گرائی ہیں اور متعدد اینٹوں کے بھٹے بند کر دیے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھٹوں کو فوراً بحال کیا جائے اور جاری کارروائیاں روکی جائیں۔

مزید پڑھیں: انسانیت کیخلاف جرائم: بنگلہ دیشی عدالت نے حسینہ واجد کو سزائے موت سنا دی

ایک مزدور انیس الرحمٰن نے کہا کہ ہم سال میں صرف 6 ماہ بھٹوں میں کام کرتے ہیں، اگر بھٹے بند ہو گئے تو ہم زندہ کیسے رہیں گے۔

’ہم اپنے خاندانوں کے ساتھ بھٹوں میں رہتے ہیں، سرکاری افسر آ کر سب کچھ بند کر دیتے ہیں اور جرمانے کرتے ہیں، حکومت کو بھٹے چلنے دینا چاہییں۔‘

ساوار کو ’ہائی پولیوشن زون‘ قرار دے دیا گیا

اگست میں محکمہ ماحولیات نے پورے ساوار کو انتہائی آلودہ علاقہ قرار دیا تھا، سرکاری ریکارڈ کے مطابق ساوار میں سالانہ فضائی آلودگی کی سطح قومی حد سے 3 گنا زیادہ ہے۔

محکمے نے خبردار کیا کہ ساوار کی آلودگی خشک موسم میں ڈھاکا کی ہوا کو بھی شدید متاثر کرتی ہے، جس سے لاکھوں افراد کی صحت خطرے میں پڑ جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: 13 سال بعد ڈھاکا سے کراچی کے درمیان پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ

نئے قواعد کے تحت ساوار میں تمام روایتی اینٹوں کے بھٹوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، سوائے ٹَنل کلنز اور ہائبرڈ ہاف مین کلنز کے۔ ٹھوس کچرے کی کھلی جگہ جلانے اور آلودگی پیدا کرنے والی نئی صنعتوں کی منظوری بھی روک دی گئی ہے۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق ساوار کے 107 اینٹوں کے بھٹوں میں سے صرف 2 ماحول دوست طریقۂ پیداوار پر عمل کر رہے ہیں۔

پولیس کا بیان

ساوار ہائی وے پولیس اسٹیشن کے او سی صالح احمد نے تصدیق کی کہ احتجاج صرف بھٹوں کی بحالی کے مطالبے پر تھا۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں اور بھٹہ مالکان نے سڑک بند کی تھی، لیکن اب ہائی وے کلیئر ہو چکی ہے۔

دوپہر کے بعد ٹریفک بحال ہونا شروع ہو گیا، تاہم پہلے سے موجود جام کے باعث کچھ تاخیر برقرار رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

جی ڈی پی 3 فیصد بڑھتی ہے مگر سیلاب 9 فیصد نقصان کرتا ہے، سیاست اس پر ہونی چاہیے، مصدق ملک

ایم کیو ایم کی خاتون رکن کہکشاں خان کو امریکا میں 8 سال قید کی سزا، جرم کیا تھا؟

شیخ حسینہ کی سزائے موت کے فیصلے پر کوئی بدامنی نہیں ہوئی، بنگلہ دیشی مشیر داخلہ کا دعویٰ

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ