شیخ حسینہ کی سزائے موت کے فیصلے پر کوئی بدامنی نہیں ہوئی، بنگلہ دیشی مشیر داخلہ کا دعویٰ

بدھ 19 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے امور داخلہ کے مشیر، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد جہانگیر عالم چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو دی گئی موت کی سزا کے بعد مکمل سکون قائم ہے۔

شیخ حسینہ گزشتہ برس جولائی کی عوامی بغاوت کے دوران معزول ہوئی تھیں اور بعد ازاں بھارت فرار ہو گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: حسینہ واجد کو سزائے موت، بنگلہ دیش میں کہیں جشن، کہیں ہلچل

سیکریٹریٹ میں آئندہ یوم فتح 2025 کی تقریبات کی تیاریوں کے حوالے سے بین الوزارتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر داخلہ نے کہا کہ مذکورہ عدالتی فیصلے سے متعلق ملک کے کسی حصے میں ’کوئی غیر یقینی یا بدامنی نہیں‘ پائی جاتی۔

یوم فتح کی تقریبات معمول کے مطابق جاری رہیں گی

مشیر نے زور دیا کہ 16 دسمبر کو یوم فتح کے حوالے سے کوئی سیکیورٹی خدشات نہیں، کوئی خوف یا پریشانی نہیں ہے۔

’شیخ حسینہ کے فیصلے پر کوئی بدامنی نہیں ہوئی، اور ہم یوم فتح پر کسی بھی قسم کی خرابی کی توقع نہیں رکھتے۔‘

مزید پڑھیں:بھارت حسینہ واجد کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے گا یا نہیں؟ دہلی کا ردعمل آگیا

انہوں نے تصدیق کی کہ یوم فتح کے تمام قومی پروگرام طے شدہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔

’تقریبات ہمیشہ کی طرح منظم کی جائیں گی، اس سال تو ان کا دائرہ اور بھی وسیع ہوگا، تاہم، پچھلے سال کی طرح اس بار بھی کوئی فوجی پریڈ نہیں ہوگی۔‘

صحافی کے اغوا کے الزام کی تحقیقات

ایک سوال کے جواب میں کہ گزشتہ رات ایک صحافی کو مبینہ طور پرڈیٹیکٹیو برانچ کے اہلکاروں کے ہاتھوں گرفتاری اور بعد ازاں رہائی کے حوالے سے مشیر نے کہا کہ انہیں اس واقعے کی پہلے سے کوئی معلومات نہیں تھیں۔

’یہ پہلی بار ہے کہ مجھے اس کے بارے میں معلوم ہوا، جیسے ہی میں اس کی تحقیقات کروں گا، تفصیلات سامنے آئیں گی، اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیا جائے گا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟