رواں سال نومبر میں لاہور کے فضائی معیار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 30 فیصد بہتری دیکھی گئی ہے۔
تجزیاتی رپورٹ کے مطابق نومبر کے مہینے میں ایک بھی دن انسانی صحت کے لیے خطرناک درجہ میں ریکارڈ نہیں ہوا۔ گزشتہ اور رواں سال کے ماہِ نومبر کے ڈیٹا سے ’ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI)‘ میں نمایاں بہتری کی تصدیق ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: نئی دہلی میں بڑھتی فضائی آلودگی کے خلاف احتجاج، درجنوں مظاہرین گرفتار
گزشتہ سال نومبر میں لاہور کا AQI 565.2 ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ نومبر 2025 میں یہ 259.6 پر آ گیا، جو فضائی معیار میں واضح بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔
ڈیٹا کے مطابق نومبر 2024 میں 11 دن صحت کے اعتبار سے خطرناک ریکارڈ ہوئے تھے، جب کہ نومبر 2025 میں یہی دن صحت کے لحاظ سے خطرناک کی سطح سے نیچے رہے۔ امریکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2025 کے نومبر میں 18 میں سے 16 دنوں میں فضائی معیار بہتر درجے میں رہا۔
یہ بھی پڑھیے: دہلی دنیا میں فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر، لاہور کا نمبر کونسا ہے؟
پنجاب حکومت کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاہور کی فضا کو آلودگی سے پاک کرنے کی کوششیں رنگ لارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماحول اور فضا کی آلودگی ختم کرنے کے لیے تمام ٹیم اور اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ فضا کی بہتری کا یہ آغاز ہے اور اللہ کے فضل سے یہ بہتری دنوں سے مہینوں اور پھر سالوں تک پھیلے گی۔














