معروف بھارتی گلوکار ہیومنے ساگر 34 سال کی عمر میں چل بسے، آخری پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل

بدھ 19 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف بھارتی گلوکار ہیومنے ساگر 34 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کی وفات کی خبر نے ریاست بھر میں افسوس کی لہر دوڑا دی اور وفات کے بعد ان کی 7 نومبر کو شیئر کی گئی آخری انسٹاگرام ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

گلوکار نے مذکورہ ویڈیو میں اپنا معروف گانا ’بھگیا ریکھا‘ ریڈیو اسٹوڈیو میں ریکارڈ کیا تھا۔ ان کی موت کی خبر سامنے آتے ہی پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں مداحوں کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ مداحوں کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد چلے گئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Enewsodia (@enewsodia)

اسپتال کے مطابق ہیومین ساگر کو 14 اکتوبر کو داخل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ علاج کے دوران ان کی حالت اتار چڑھاؤ کا شکار رہی، تاہم بعد ازاں مسلسل بگڑتی چلی گئی۔

گلوکار کو نمونیا، شدید اور دائمی جگر کی خرابی، دل کی بیماری، سانس، گردوں کی خرابی اور خون جمنے میں رکاوٹ جیسے پیچیدہ امراض میں مبتلا تھے۔

ہیومنے ساگر نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم ’عشق ہی تو‘ کے ٹائٹل ٹریک سے کیا تھا، جسے کمپوزر ابھیجیت ماجمدار نے ترتیب دیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے ’توما اوٹھا تلے‘، ’چہرہ‘ سمیت درجنوں مقبول گیت گائے اور بعد میں ہندی موسیقی کے لیے البم ’میرا یہ جہاں‘ میں بھی آواز کا جادو جگایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیشنل گارڈ ہلاک: غیر قانونی تارکین امریکا کے لیے خطرہ بنتے جا رہے ہیں، صدر ٹرمپ

مریم نواز کی گندم کی فصل پر مقابلہ جاتی مہم کامیاب ہوگی؟

مسلم لیگ ن کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سر فراز بگٹی کی سیاسی مشکلات میں ساتھ دینے کا اعلان

معذوری کمزوری نہیں، فوڈ پانڈا رائیڈر کی حوصلہ افزا داستان

چیئرمین  پی ٹی آئی کا مذاکرات میں ناکامی کا اعتراف، گیم اوور تو نہیں ہو گیا؟

ویڈیو

معذوری کمزوری نہیں، فوڈ پانڈا رائیڈر کی حوصلہ افزا داستان

نواز شریف کی بھرپور واپسی، پی ٹی آئی میں سہیل آفریدی کے خلاف بڑھتی ناراضی بے نقاب

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاک فوج اور فیلڈ مارشل کو ٹارگٹ کرتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

کالم / تجزیہ

ہر دلعزیز محمد عزیز

دہشت گردی: اسباب اور سہ رخی حل

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے