سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ کارروائیاں انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے 2 افغان شہریوں سمیت 3 دہشتگرد ہلاک کردیے
باجوڑ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک خوارج دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا۔
مزید برآں 2 خوارج کو شمالی وزیرستان کے علاقوں اسپن وام اور ذاکر خیل میں کیے گئے۔ انہیں 2 الگ الگ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں ہلاک کیا گیا۔
مزید پڑھیے: جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشتگرد ہلاک کردیے، میجر سمیت 2 جوان شہید
اسی دوران ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک اور مقابلے میں ایک خارجی دہشتگرد کو مار دیا گیا۔
اسلحہ و بارود بھی برآمد
بیان کے مطابق ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: بی ایل اے چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے والے عسکریت پسند کے ہوشربا انکشافات
آئی ایس پی آر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ دہشتگرد علاقے میں بھارت کے اشارے اور سرپرستی پر متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
عزم استحکام کے تحت آپریشن تیزی سے جاری
ترجمان نے کہا کہ علاقے میں مزید بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی تلاش اور خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز کیا جا رہا ہے جبکہ ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے فیڈرل ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری سے شروع کیا گیا ’عزم استحکام‘ آپریشن پوری رفتار سے جاری ہے۔














