پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ، گلگت اور فیصل آباد مضبوط امیدوار

بدھ 19 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ ایڈیشن کے لیے دو نئی ٹیموں کا انتخاب حتمی شکل دے دی ہے۔ نئی متوقع ٹیموں کے نام گلگت اور فیصل آباد ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ملتان سلطانز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف عدالت جانے کا عندیہ دے دیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے چند دن قبل حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی کو شارٹ لسٹ کیا تھا۔ اب ان میں سے 2 شہروں کا انتخاب مکمل کرلیا گیا ہے۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پی سی بی نے موجودہ پی ایس ایل فرنچائزز اور کلیدی کمرشل اثاثوں کی طویل عرصے سے رکی ہوئی ویلیوایشن بھی مکمل کرلی ہے۔

ادھر پی ایس ایل انتظامیہ اور ملتان سلطانز کے درمیان معاملات تاحال حل نہیں ہوسکے، اور اطلاعات کے مطابق فرنچائز کا مالک تبدیل ہونے کا امکان ہے، جس کے لیے جلد ہی بولی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

نئی ٹیموں کی نیلامی کے عمل کا آغاز بھی جلد متوقع ہے، جسے لیگ کی تاریخ کی اہم ترین اسٹرکچرل تبدیلیوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ

یہ پیشرفت پی ایس ایل کے سی ای او سلمان ناصر کے گزشتہ بیان سے مطابقت رکھتی ہے، جنہوں نے اکتوبر میں پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ نئی ٹیموں کے لیے نیلامی ہوگی اور بولی دینے والوں کو مختلف شہروں کی فہرست فراہم کی جائے گی جن میں سے وہ انتخاب کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی مستقبل میں پی ایس ایل کا دائرہ کار 4 روایتی شہروں سے آگے بڑھانا چاہتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پشاور اسٹیڈیم کے لیز معاملات پر بھی پیشرفت جاری ہے، اور یہ نئے منصوبوں کا حصہ ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی مسخ شدہ تصویرکشی، بالی وڈ کی فلم ’دھُرندھر‘ تنقید کی زد میں

فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے دھماکا، 13 ہلاک، متعدد زخمی

1971 کی پاک بھارت جنگ: بہاریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم تاریخ کا سیاہ باب

آزادی رائے کو بھونکنے دو

بنگلہ دیش کا کولمبو سیکیورٹی کانکلیو میں علاقائی سلامتی کے عزم کا اعادہ

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟