کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کے بعد مسافروں کے لیے جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن کا افتتاح 2 روز قبل وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آج سے کراچی تا لاہور شروع ہونے والی شالیمار ایکسپریس میں نیا کیا ہے؟
سہولیات کی بات کی جائے تو 2 نئے اور جدید کمرشلی امپورٹنٹ پرسنز (سی آئی پی) لاؤنجز بنائے گئے ہیں۔
وہاں 3 کشادہ اور روشن ویٹنگ ہالز (انتظار گاہیں) بھی تیار کیے گئے ہیں اور مسافروں اور سامان کی آسانی کے لیے 4 خودکار زینے بھی نصب کیے گئے ہیں۔
جدید اور اعلیٰ معیار کے ایگزیکٹو واش رومز کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
مزید پڑھیے: کراچی تھر ڈیزرٹ سفاری ٹرین کا آغاز، مسافروں کا شاندار استقبال
فوری ٹکٹ کے حصول کے لیے پی او ایس مشینیں اور اے ٹی ایم مشینیں نصب کی گئی ہیں ساتھ ہی مسافروں کے لیے مفت وائی فائی کی سہولت بھی متعارف کرائی گئی ہے۔
مسافروں کی رہنمائی کے لیے جدید تقاضوں کے مطابق انفارمیشن ڈیسک بنائے گئے ہیں۔ مسافر اب کیو آر کوڈ کے ذریعے اپنی شکایات ڈیجیٹل طور پر درج کرا سکتے ہیں جو براہ راست وزارت ریلوے اور ہیڈکوارٹرز میں موصول ہوں گی۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں نئی الیکٹرک بس سروس کے روٹس کیا ہیں؟
مسافروں کی درست رہنمائی کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ اناؤنسمنٹ بھی سسٹم نصب کیا گیا ہے۔
اسٹیشن میں اس سے قبل صفائی ستھرائی سے شہری پریشان ہوجاتے تھے اس حوالے سے اسٹیشن اور اطراف کے ٹریک کی 24 گھنٹے صفائی ستھرائی کے لیے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے۔
یہ اپ گریڈیشن مسافروں کو بہتر اور آرام دہ سفری تجربہ فراہم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: لاہور سے جدہ جانے والی پرواز تباہی سے بچ گئی، کراچی میں ہنگامی لینڈنگ، تمام مسافر محفوظ
سہولیات کے حوالے سے شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ تسلسل جاری رہے گا اور اس ضمن میں مزید بہتری لائی جائے گی۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔













