ارشد ندیم نےاسلامک سولیڈریٹی گیمز میں سب سے دور جیو لین تھرو پھینک کر پاکستان کے لیے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامک سولیڈیریٹی گیمز: ارشد ندیم کل ریاض میں کارکردگی دکھانے کے لیے تیار، قوم سے دعاؤں کی اپیل
سعودی عرب میں اسلامی یکجہتی گیمز میں جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے سب سے دور تھرو پھینک کر مقابلہ اپنے نام کیا۔ مقابلے میں 7 ایتھلیٹس شریک تھے۔
ارشد ندیم نے پہلی تھرو 75.44 میٹر دور پھینکی، پاکستان کے محمد یاسر نے پہلی تھرو 70.32 میٹر دور پھینکی، جبکہ دوسری تھرو میں ارشد ندیم نے 83.5 میٹر دور پھینکی۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں ناکام کیوں ہوئے؟ ارشد ندیم نے بتا دیا
ارشد ندیم نے تیسری تھرو 82.48 میٹر دور پھینکی اور چوتھی تھرو 77.6 میٹر دور پھینکی۔
پاکستان کے محمد یاسر نے دوسری تھرو 73.40 میٹر دور پھینکی، تیسری تھرو 74.40 میٹر دور پھینکی جبکہ چوتھی تھرو 73.78 میٹر دور پھینکی، انہوں نے 5ویں تھرو 71.79 میٹر دور پھینکی، پاکستان کے یاسر سلطان نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے ملک کے لیے چاندی کا تمغہ جیت لیا۔













