کرم میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 23 دہشتگرد ہلاک

جمعرات 20 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی ایس پی آر کے مطابق 19 نومبر 2025 کو خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے 23 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

مزید پڑھیں: ’ہم پاکستانی ہیں اور پاک آرمی ہم میں سے ہے‘ ڈی جی آئی ایس پی آر کا قائداعظم یونیورسٹی کا دورہ

خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر علاقے میں موجود دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پہلا ہدفی آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 12 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پہلی کارروائی کے بعد حاصل ہونے والی مزید انٹیلیجنس کی روشنی میں اسی عمومی علاقے میں دہشتگردوں کے ایک اور گروہ کی موجودگی ثابت ہوئی۔ اس اطلاع پر دوسرا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس میں فورسز نے 11 مزید دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

مزید پڑھیں: سہیل وڑائچ کے کالم پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی وضاحت میں کیا پیغام موجود ہے؟

علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہیں تاکہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم کسی بھی باقی ماندہ خوارج کو تلاش کرکے ٹھکانے لگایا جا سکے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشتگردی کے خلاف مہم ’عزمِ استحکام‘ کے تحت پوری شدت کے ساتھ جاری رہے گی، جس کا مقصد ملک بھر سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کرم، خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر افسران اور اہلکاروں کی بھرپور پذیرائی کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور عزم کی تعریف کی ہے۔

وزیرِ اعظم نے 33 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو دہشتگردی کے خاتمے کی قومی کوششوں میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا۔

مزید پڑھیں: فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن، صدر اور وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ بھرپور انداز میں جاری رہے گی اور ریاست اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھاتی رہے گی۔

اپنے بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم وطنِ عزیز کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ قوم، حکومت اور ریاستی ادارے ایک صف میں کھڑے ہو کر دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے متحد ہیں۔

وزیرِ اعظم نے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے امن و استحکام کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ سنہرے حروف میں لکھی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟