مزدور کی کم از کم تنخواہ 4 لاکھ روپے، جواد احمد کے دعوے پر سوشل میڈیا صارفین کا دلچسپ ردعمل

جمعرات 20 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برابری پارٹی کے سربراہ اور ماضی کے معروف گلوکار جواد احمد کا حالیہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ اگر ان کی حکومت قائم ہوئی تو پاکستان کے مزدوروں کی کم از کم تنخواہ 4 لاکھ روپے ہوگی۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان پر مختلف قسم کے تبصرے کیے اور بعض افراد نے اس کا مذاق بھی اڑایا۔ مقدس فاروق اعوان نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’جواد احمد کی حکومت آئی تو میں مزدور بننا پسند کروں گی‘۔

نور نامی صارف نے طنزاً لکھا کہ جواد احمد زیادہ لمبی نہیں چھوڑ گئے۔

ایک صارف نے کہا کہ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ بھی سمجھ سے باہر ہے کہ انہوں نے اکنامکس کہاں سے سیکھی ہے۔ ان کا مزید سوال کیا کہ جو چیزیں موجودہ یا سابقہ حکومتوں کے لیے سمجھنا مشکل ہیں، وہ انہیں اچھی طرح معلوم ہیں؟

جواد احمد نے صارفین کی اس رائے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اس بیان پر ہنس رہے ہیں، وہ کیوں چاہتے ہیں کہ ایسا نہ ہو۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر شریف، بھٹو زرداری خاندان، عمران خان اور شاہ محمود جیسے افراد پاکستان کے سرمایہ دارانہ نظام میں مہینوں میں کروڑوں اور اربوں روپے کماتے ہیں، تو ایک عام مڈل کلاس یا غریب مزدور کی تنخواہ چار لاکھ روپے ہونے میں کیا مسئلہ ہے۔ جواد احمد نے مزید کہا کہ کیا مزدور، کسان اور ان کے بچے انسان نہیں ہیں؟

واضح رہے کہ جواد احمد نے ماضی میں بھی بار بار دعویٰ کیا ہے کہ وہ پاکستان کے حالات بدلنے کے لیے واحد اور آخری چانس ہیں۔

جواد احمد پاکستان کی شوبز انڈسٹری کا ایک مقبول نام ہیں اور ان کے گانے ماضی میں بڑے مقبول رہے۔ طویل عرصے تک گلوکاری کے بعد انہوں نے 2017 میں سیاست میں قدم رکھا اور اپنی سیاسی جماعت ’برابری پارٹی پاکستان‘ کی بنیاد رکھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برازیل میں کوپ 30 کانفرنس کے پویلین میں آتشزدگی، تمام سرگرمیاں منسوخ

’اندازہ نہیں ہوا کہ کیا کر رہا ہوں‘، نیپال میں بھارتی پرچم تھامنے والے پاکستانی ریپر نے معافی مانگ لی

28ویں آئینی ترمیم پر مشاورت شروع، بیرسٹر عقیل ملک نے تفصیلات بتادیں

جبری مشقت کے خاتمے اور ماحول دوست بھٹہ نظام پر امریکی قانون سازوں کا مریم نواز کو خراجِ تحسین

ٹرانسپرینسی ایکٹ پر دستخط، کیا ڈونلڈ ٹرمپ خود بھی اس کی لپیٹ میں آئیں گے؟

ویڈیو

سرفراز بگٹی کی برطرفی؟، سہیل آفریدی کی نااہلی؟ ٹرمپ کے ہاتھوں مودی کی پھر سبکی

مجھے کس نے نکالا؟ ڈمی محمد رضوان ’دی مولوی‘ کی وی ٹو میں دلچسپ گفتگو

ارشد کے بعد اسامہ، جس کی چائے لوگوں کے دل جیت رہی ہے

کالم / تجزیہ

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟

انقلاب، ایران اور پاکستان