پروٹین سے بھرپور مسور کی دال کے پیٹیز بنانے کا طریقہ

پیر 22 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک کپ مسور کی دال میں17.8گرام پروٹین ہوتا ہے۔جو خواتین کی روزانہ پروٹین کی38فیصد اور مردوں کی32فیصد ضرورت پوری کرتا ہے۔

ایک کپ پکی ہوئی مسور کی دال میں تقریباً40گرام کاربو ہائیڈریٹ ہوتے ہیں۔مسور کی دال بی وٹامنز سے بھرپور ہوتی ہے۔

اس میں وٹامن بی6، پینٹو تھینک ایسڈ اور تھامین کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے۔مسور کی پکی ہوئی دال میں 358گرام وٹامن بی9ہوتا ہےجسے فولیٹ بھی کہا جاتا ہے۔

روزانہ صرف ایک کپ پکی ہوئی مسور کی دال کھانے سے بالغوں کو روزانہ درکار 400مائیکرو گرام فولیٹ کا90فیصد فراہم ہوتا ہے۔

ایک کپ پکی ہوئی مسور کی دال میں 6.6ملی گرام آئرن ہوتا ہے۔ ایک کپ دال مردوں کی آئرن کی روزانہ کی ضروریات کا82فیصد پورا کرتی ہے۔خواتین کو 18ملی گرام آئرن کی ضرورت ہوتی ہے۔سرخ دال خواتین کے لیے تجویز کردہ آئرن کی روزانہ کی مقدار کا37فیصد فراہم کرتی ہے۔

آج ہم آپ کے لیےغذائیت اورصحت سے بھرپور مسور کی دال کے پیٹیز کی ریسپی لائیں ہیں۔ دال کے یہ پیٹیز یقیناً گوشت کے پیٹیز سے بہتر ہیں۔

پروٹین سے بھرپور مسور کی دال کے پیٹیز کے لیے کون سے اجزا درکار ہیں اور پیٹیز کیسے بنتے ہیں آئیےہم آپ کو بتاتے ہیں۔

مسور کی دال کے پیٹیز بنانے کے لیے اجزا

مسورکی دال۔۔۔۔۔ڈیڑھ کپ(دال دو گھنٹے کے لیے بھگو دیں)
لہسن ۔۔۔۔۔2جوئے(باریک کَٹا ہوا)
گاجر۔۔۔۔۔1عدد(کدو کش کی ہوئی)
پیاز۔۔۔۔۔1عدد بڑے سائز کا(باریک کَٹا ہوا)
پارسلے۔۔۔۔۔ایک چوتھائی کپ(باریک کَٹی ہوئی)
ٹماٹر کا پیسٹ۔۔۔۔۔1کھانے کا چمچ
نمک۔۔۔۔۔1چائے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر۔۔۔۔۔آدھا چائے کا چمچ
زیتون کا تیل۔۔۔۔۔1سے 2کھانے کےچمچ

مسور کی دال کے پیٹیز بنانے کا طریقہ

1۔بھگوئی ہوئی مسور کی دال میں سے پانی علیحدہ کر لیں۔دال کو فوڈ پروسیسر میں ڈال دیں۔

تصویر:اسکرین گریب
تصویر:اسکرین گریب

2۔اب دال میں باریک کَٹی ہوئی پیاز، باریک کَٹا ہوا لہسن، کدو کش کی ہوئی گاجر،ٹماٹر کا پیسٹ، نمک، کالی مرچ اور باریک کَٹا ہوا پارسلے شامل کریں اور پیسٹ بنا لیں۔

تصویر:اسکرین گریب
تصویر:اسکرین گریب

3۔اب ایک نان اسٹک پین میں تقریباً ایک کھانے کا چمچ زیتون کا تیل ڈالیں اور گرم کر لیں۔برش کی مدد سے تیل پورے فرائینگ پین میں پھیلا لیں۔

تصویر:اسکرین گریب
تصویر:اسکرین گریب

4۔ مسور کی دال کےپیٹیز بنانے کے لیےایک چوتھائی کپ جتنا پیسٹ لیں اور پیٹیزکی شکل بنا لیں اور فرائینگ پین میں فرائی کرتے جائیں۔

تصویر:اسکرین گریب
تصویر:اسکرین گریب

4۔جب پیٹیز دونوں طرف سے پک جائیں تو انہیں فرائینگ پین سے نکال لیں۔

تصویر:اسکرین گریب

5۔لیجیےآپ کے پروٹین سے بھرپور دال کے پیٹیز تیار ہیں۔

تصویر:اسکرین گریب

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp