ٹمبرمافیا کیخلاف کارروائی، ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ عائد

جمعرات 20 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ جنگلات چکوال اورجہلم ڈویژن نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے قیمتی لکڑی کی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔

چند روز قبل بھیرہ موٹروے کے مقام پر ایک کنٹینر کو روک کر اس میں موجود 906.25 مکعب فٹ قیمتی لکڑی برآمد کی گئی، جس میں چیڑ، کیل اور پرتال کی اقسام شامل تھیں۔

مذکورہ لکڑی کو بحقِ سرکار ضبط کر لیا گیا۔ کنزرویٹر فاریسٹ پوٹھوہار سرکل شوکت علی کے مطابق یہ کارروائی دونوں ڈویژنز کے ڈی ایف اوز کی مؤثر حکمتِ عملی اور بروقت رسپانس کا نتیجہ ہے۔

محکمہ جنگلات نے غیر قانونی طور پر لکڑی اسمگل کرنے والے ملزم محمد بلال پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا 73 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے، جو کہ محکمہ کی اب تک کی ریکارڈ سزا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد نہ صرف قیمتی جنگلات کا تحفظ ہے بلکہ لکڑی کی غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث عناصر کو واضح پیغام دینا بھی ہے کہ ایسے جرائم کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp