سابق وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہیں ایک اصول پسند اور زندہ دل شخصیت قرار دیا۔
اسلام آباد میں منعقدہ ریفرنس میں انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ عرفان صدیقی ہمیشہ محبت اور احترام کے ساتھ بات کرتے تھے اور الفاظ کے استعمال میں مہارت رکھتے تھے۔
مزید پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہارِ افسوس اور تعزیت
پرویز رشید نے یاد دلایا کہ ان کا تعلق کالج کے دنوں سے تھا اور عرفان صدیقی ملکی سیاست میں اپنا منفرد مقام رکھتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی محفل کی جان ہوتے اور بارش کے موسم کو خصوصی طور پر پسند کرتے تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ عرفان صدیقی نے مولانا فضل الرحمان کے بارے میں بھی دلچسپ یادیں رقم کیں اور اپنی تحریروں میں زور بیاں سے قائل کرنے کے ہنر کا مظاہرہ کیا۔
مزید پڑھیں: سینیٹر عرفان صدیقی کے نام پر سیاسی رہنماؤں سے لاکھوں روپے ہتھیانے کا واقعہ
پرویز رشید نے ایک خط بھی پڑھ کر سنایا جو عرفان صدیقی نے سینیئر صحافی نصرت جاوید کو لکھا تھا۔
پرویز رشید نے کہا کہ عرفان صدیقی ایک ایسے سیاستدان تھے جنہیں طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا، اور ان کے اصولوں اور کردار کی تعریف ہمیشہ کی جائے گی۔














