وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کا کوئی معاہدہ نہیں دیکھا، رہنما ن لیگ سلیم کھوسہ

جمعرات 20 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سلیم کھوسہ نے سینٹر دوستین ڈومکی کے وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی سے متعلق بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی نے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں تبدیلی کی ہوا، سرفراز بگٹی کتنے مضبوط ہیں؟

بلوچستان اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سلیم کھوسہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی تبدیلی دوستین ڈومکی کی ذاتی خواہش ہوسکتی ہے تاہم مسلم لیگ (ن) کے تمام اراکین اسمبلی کو وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی پر مکمل اعتماد ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈھائی سالہ معاہدے سے متعلق انہوں نے تحریری طور پر کچھ نہیں دیکھا۔

مزید پڑھیے: بلوچستان میں اقتدار کا معاملہ، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان کیا معاہدہ ہوا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ ممکن ہے کہ معاہدے کے حوالے سے مرکزی قیادت کی سطح پر بات چیت ہوئی ہو تاہم انہوں نے اس حوالے سے صرف سنا ہے۔

سلیم کھوسہ نے کہا کہ سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت امن و امان سمیت دیگر چیلنجز سے بھرپور انداز میں نمٹ رہی ہے ایسے حالات میں تبدیلی کی باتیں کرنا مناسب نہیں۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کی سیاست میں ہلچل، کیا وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی تبدیلی قریب ہے؟

انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی پالیسی کے خلاف بیان دینے پر مرکزی قیادت ضرور نوٹس لے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آئی ایم ایف رپورٹ: سرکاری ملکیتی ادارے کرپشن کی وجہ قرار، عدالتی اصلاحات پر زور

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت