پی ایس ایل میں نئی ٹیموں کا فیصلہ کون اور کیسے کرے گا، پی سی بی نے واضح کردیا

جمعرات 20 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ میں شامل کی جانے والی 2 نئی ٹیموں کے حوالے سے شہروں کے ناموں پر گردش کرتی خبروں کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے صورتحال واضح کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ، گلگت اور فیصل آباد مضبوط امیدوار

پی سی بی کے مطابق نئی فرنچائزز کے لیے کسی شہر کا انتخاب ابھی طے نہیں ہوا اور یہ اختیار مکمل طور پر کامیاب بولی دہندگان کے پاس ہوگا۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ اس نے صرف وہ 6 شہر تجویز کیے ہیں جن میں سے نئی ٹیمیں منتخب کی جا سکتی ہیں۔

مزید پڑھیے: ملتان سلطانر کا پی ایس ایل میں سفر اختتام پذیر، پی سی بی نے کنٹریکٹ میں شامل نہیں کیا

بیان میں کہا گیا کہ ممکنہ شہروں کی فہرست میں فیصل آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد اور گلگت شامل ہیں تاہم حتمی فیصلہ فرنچائز جیتنے والے سرمایہ کار کریں گے۔

مزید پڑھیے: پی ایس ایل میں 2نئی ٹیموں کی شمولیت، پی سی بی نے درخواستیں طلب کرلیں

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس نے نئی ٹیموں کے لیے بین الاقوامی سطح پر درخواستیں طلب کی ہوئی ہیں اور خواہشمند گروپس کو 15 دسمبر تک ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش کا کولمبو سیکیورٹی کانکلیو میں علاقائی سلامتی کے عزم کا اعادہ

فلپائن میں سابق میئر ’ایلس گو‘ کو انسانی اسمگلنگ پر عمرقید

آج ورلڈ ہیلو ڈے، لوگ یہ دن کیوں منانا شروع ہوگئے؟

یورپی خدشات کے باوجود یوکرین کا امریکی امن منصوبے پر آمادگی کا اظہار

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟

انقلاب، ایران اور پاکستان