سنجے کپور کی 30 ہزار کروڑ روپے مالیت کی جائیداد پر جاری خاندانی لڑائی میں نیا موڑ آ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سنجے کپور کی 30 ہزار کروڑ کی دولت پر جنگ، کرشمہ کپور کے بچوں نے وصیت ہائیکورٹ میں چیلنج کردی‘
سابقہ اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپور کی بہن مندھیرا کپور نے ایک پوڈکاسٹ میں کھل کر الزام لگایا ہے کہ پریا کپور اپنے سابق شوہر وکرم چٹوال کی بیٹی سفیرہ کو سنجے کی ’وارث‘ بنانا چاہتی ہیں، جو خاندان کی اصل لائن کو بدلنے کے مترادف ہے۔
بہن کا موقف کیا ہے؟
مندھیرا کپور کا کہنا ہے کہ وصیت میں سفیرہ کو بیٹی دکھایا جانا غلط ہے، کیونکہ وہ سنجے کی حقیقی بیٹی نہیں ہیں۔
ان کے مطابق وصیت میں سفیرہ کو بیٹی کہا گیا ہے، جبکہ اصل بیٹی سامائرہ ہے۔ سفیرہ سوتیلی بیٹی ہے۔ اس کے حقیقی والد زندہ ہیں۔

سفیرہ دراصل پریا کپور اور ہوٹل بزنس مین وکرم چٹوال کی بیٹی ہے۔ پریا نے پہلی شادی ٹوٹنے کے 6 سال بعد 2017 میں سنجے کپور سے دوسری شادی کی تھی۔
سنجے کی زندگی میں سفیرہ اپنی ماں کے ساتھ انہی کے گھر میں رہتی تھیں، اور سنجے ان کا خیال بھی رکھتے تھے۔
’خاندان کی لائن نہ بدلیں‘
مندھیرا نے کہا کہ کوئی یہ نہیں کہتا کہ سنجے سفیرہ کو پسند نہیں کرتے تھے، مگر جب سامائرہ موجود ہے تو وراثت میں سفیرہ کو اصل بیٹی بنا کر شامل کرنا مناسب نہیں۔ نسب دوبارہ نہیں لکھا جا سکتا۔
یاد رہے کہ جائیداد کی یہ جنگ اکتوبر سے عدالت میں جاری ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید سنسنی خیز ہوتی جا رہی ہے۔













