دبئی ایئر شو: بھارتی پائلٹس کی پاکستان کے جے ایف تھنڈر کے ساتھ تصویریں، پاک فضائیہ کے پویلین میں بھی دلچسپی

جمعرات 20 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سال 2025 کے دبئی ایئر شو میں پاکستان کا جے ایف  17 تھنڈر ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا اور دنیا بھر کے شوقین اور فوجی اس کی کارکردگی دیکھ کر متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی ایئر شو 2025 میں بھارت کو شرمندگی کا سامنا، لڑاکا طیارے سے تیل لیک ہونے لگا، ویڈیو وائرل

اس موقعے پر بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی پاک فضائیہ کے جدید طیارے کے فین نکلے۔

ایئر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس پاکستانی ہتھیاروں اور طیاروں میں دلچسپی ظاہر کی۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں بھارتی پائلٹس اور اہلکار ڈسپلے ایریا میں  جے ایف 17 تھنڈر کے ساتھ تصاویر بنواتے ہوئے دکھائی دیے۔

پاکستانی حکام کے مطابق اس دوران پاک فضائیہ کے پائلٹس نے بھارتی مہمانوں کو چائے کی دعوت بھی دی تاہم بھارتی اہلکاروں نے شائستگی سے معذرت کرتے ہوئے بس پانی ہی پیا۔

پاکستانی حکام نے کہا کہ ہمارا انداز ہمیشہ خوش آمدید کہنے والا ہے اور مہمانوں کی عزت اولین ترجیح ہے۔

مزید پڑھیے: اسرائیل کو دھچکا، دبئی ایئر شو میں شمولیت کی اجازت نہ مل سکی

سوشل میڈیا پر اس واقعے پر تبصرے بھی کیے گئے۔ ایک بھارتی صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’پائلٹ ایک ساتھ ہنس سکتے ہیں لیکن کرکٹرز ہاتھ نہیں ملا سکتے‘۔

جبکہ ایک پاکستانی صارف نے کہا کہ ’پاک فضائیہ مہمانوں کے ساتھ پروفیشنل انداز میں پیش آتی ہے اور انہیں بہترین چائے پیش کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتی۔‘

مزید پڑھیں: ’فنٹاسٹک چائے کے لیے پاکستان آنا ہوگا‘، چائے کے عالمی دن پر سچن ٹنڈولکر کو پوسٹ کرنا مہنگا پڑگیا

دبئی ایئر شو میں جے ایف 17  تھنڈر کی شاندار نمائش نے نہ صرف عالمی شائقین بلکہ پڑوسی ممالک کے فوجی اہلکاروں کو بھی متاثر کیا، اور پاکستانی فضائیہ کی مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کا عالمی منظر نامے میں دوبارہ لوہا منوایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟