تحریک تحفظ آئین پاکستان نے کل (بروز جمعہ) ملک بھر میں یومِ سیاہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 27ویں ترمیم، وہ لمحہ جب اسپیکر نے پی ٹی آئی ارکان کو زمین پر بیٹھنے پر مجبور کردیا
وائس چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان علامہ ناصر عباس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کہ کل پنجاب کے تمام حلقوں میں نمازِ جمعہ کے بعد احتجاج کا اہتمام کیا جائے گا، احتجاجی کارکن کالی پٹیاں باندھ کر اپنے احتجاج کا اظہار کریں گے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی قیادت نے تمام ٹکٹ ہولڈرز اور ایم پی ایز کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں اس یومِ سیاہ کے موقع پر احتجاج کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج کے دوران زخمی ایس ایچ او کے اہم انکشافات
تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ احتجاج آئین کو اصل حالت میں بحال کرنے اور عدلیہ کی آزادی کو تحفظ دینے کے لیے ہے، ان کا دعویٰ ہے کہ نئی ترمیم نے عدلیہ کو انتظامیہ کے تابع کردیا ہے۔














