ڈگری بزنس ایڈمنسٹریشن میں حاصل کی، مگر ملک کی بہتری کے لیے پارلیمنٹ آ گئی، چیئرمین سینیٹ کی متحرک مشیر مصباح کھر

جمعہ 21 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے تقریباً ایک ہفتہ قبل اسلام آباد میں ’انٹر-پارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس (ISC) ‘ کی میزبانی کی، جو قیام امن، سلامتی اور پائیدار ترقی جیسے اہم موضوعات پر 40 سے زائد ممالک کے پارلیمانی رہنماؤں کو متحد کرنے کا ایک تاریخی اجلاس تھا۔

اس کانفرنس کی صدارت سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے کی اور اس میں پارلیمانی سفارتکاری کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ کی مشیر مصباح کھر نے اس حوالے سے بتایا کہ پاکستان بین الاقوامی پارلیمانی تعاون کے فروغ میں ایک قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ISC ایک نیا عالمی پلیٹ فارم ہے، جہاں دنیا کے پارلیمان بدلتے ہوئے جیوپولیٹیکل منظرنامے اور عالمی چیلنجز کا اجتماعی مقابلہ کر سکتے ہیں، جیسے ہائبرڈ وارفیئر، ماحولیاتی عدم استحکام، معاشی عدم توازن اور معلومات کی مسخ شدگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس کا مقصد دنیا کو موجودہ عالمی بحران سے نمٹنے کے لیے ایک مشترکہ لائحہ عمل فراہم کرنا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مصباح کھر نے کہا کہ ایسی کانفرنسز پاکستان کے مسائل کے حل کے لیے بے حد ضروری ہیں۔ نہ صرف یہ ملک کا عالمی سطح پر مثبت اور مستحکم چہرہ پیش کرتی ہیں بلکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو بھی پاکستان کی جانب راغب کرتی ہیں تاکہ وہ ملک میں سرمایہ کاری کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کی سب سے بڑی کامیابی یہ تھی کہ متعدد سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی۔

انہوں نے اس کانفرنس کو ٹیم ورک قرار دیا اور بتایا کہ سب سے بڑا چیلنج دنیا کے پارلیمان کو پاکستان کی دعوت دینا تھا، جو کامیابی سے مکمل ہوا۔

کانفرنس کے نتائج کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شرکا نے ماحولیاتی تبدیلی، دہشتگردی، غذائی و آبی سلامتی اور دیگر بین سرحدی مسائل پر پارلیمنٹوں کے مشترکہ اور منظم اقدامات پر زور دیا۔

اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پارلیمنٹیں صرف قانون سازی کا کردار ادا نہیں کریں گی بلکہ ایک پالیسی ڈائیلاگ اور کوآپریٹو فریم ورک بھی تخلیق کریں گی تاکہ عالمی چیلنجز کا مؤثر مقابلہ کیا جا سکے۔

تعلیم کے حوالے سے مصباح کھر نے بتایا کہ انہوں نے لندن سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ڈگری حاصل کی۔ پاکستان واپس آنے کے بعد انہوں نے بزنس میں اپنا کیریئر شروع کیا، لیکن بعد میں انہیں احساس ہوا کہ وہ ملک کے لیے کچھ بہتر کرنا چاہتی ہیں، اور بیوروکریسی اس کا ایک بہترین راستہ تھا۔

سیاست کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کے پسندیدہ سیاست دان یوسف رضا گیلانی ہیں، جبکہ ان کے آئیڈیل حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہیں۔ وہ کسی بھی مشکل میں رہنمائی کے لیے ہمیشہ قرآن پاک اور حدیث کا سہارا لیتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

جنرل فیض حمید کا کورٹ مارشل مکمل، فیصلہ کسی بھی وقت متوقع ہے، فخر درّانی

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

چترال سے ’ریلیز عمران خان‘ تحریک کا آغاز: صوبے میں ناراض کارکنان کو منانے کے لیے کیا اقدامات جاری ہیں؟

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟

انقلاب، ایران اور پاکستان