برسلز میں انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جرمنی کے وزیر خارجہ جوهان وادیفول سے ملاقات کی۔
مزید پڑھیں: ’اسرائیلی بیانیہ نازی پروپیگنڈا جیسا ہے‘، جرمنی میں اردن کی ملکہ رانیہ کا خطاب
ملاقات کے دوران دونوں وزرا نے پاکستان جرمنی تعلقات کی مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور دفاع، سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور تعلیمی شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں وزرا نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ باہمی تفہیم اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے قریبی مکالمہ جاری رکھا جائے۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے جرمنی کی جانب سے 2025–26 کے لیے 114 ملین یورو کی امداد کو سراہا، جس کا مقصد پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی اور توانائی کی منتقلی، پائیدار اقتصادی ترقی، پیشہ ورانہ تربیت اور سماجی تحفظ ہے۔
مزید پڑھیں: امریکا، برطانیہ، جرمنی اور مسلم ممالک پر غزہ کی نسل کشی میں شراکت داری کا الزام
اس موقع پر وزیر خارجہ نے جرمن قیادت کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی، تاکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔














