اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، ابتدائی سیشن میں سست ٹریڈنگ

جمعہ 21 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کئی روز کی تیزی کے بعد جمعہ کو کاروباری سیشن کے ابتدائی نصف میں بے‌رونق اور محتاط رجحان دیکھنے میں آیا۔

بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس دوپہر 12 بجے تک معمولی اضافے کے ساتھ 163,006.33 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو 81.72 پوائنٹس یعنی 0.05 فیصد اضافہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ایلیٹ کیپچر‘ پاکستانی معیشت کو کھربوں روپوں کا نقصان پہنچا رہا ہے، آئی ایم ایف

کاروبار کے دوران کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیز، بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں اور ریفائنری سیکٹرز میں خریداری دیکھی گئی۔

حبکو، ایس این جی پی ایل، ایچ بی ایل، ایم ای بی، ایم ای بی ایل اور این بی پی سمیت انڈیکس پر اثرانداز ہونے والے بڑے شیئرز مثبت زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔

گزشتہ روز قبل یعنی جمعرات کو بھی مارکیٹ میں مثبت رجحان غالب رہا تھا، جہاں تمام بڑے انڈیکس اوپر بند ہوئے اور مجموعی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟

کے ایس ای 100 انڈیکس 710.66 پوائنٹس یعنی 0.44 فیصد بڑھ کر 162,936.94 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی منڈیوں میں جمعہ کو ایشیائی شیئر مارکیٹس میں مندی کا سلسلہ جاری رہا۔

امریکی لیبر ڈیٹا کے غیر واضح اثرات اور شرحِ سود کے مستقبل سے متعلق بے یقینی کے باعث سرمایہ کاروں نے رسک والے اثاثوں سے ہاتھ کھینچ لیا۔

اگرچہ اینوڈیا کے شاندار نتائج نے ٹیک سیکٹر کو سہارا دیا تھا، تاہم وال اسٹریٹ میں ایک بار پھر ٹیک اسٹاکس کی زیادہ قیمتوں پر تشویش بڑھ گئی۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس میں 1,300 پوائنٹس کا اضافہ

جس کے باعث نیسڈیک میں 9 اپریل کے بعد سب سے بڑی ایک روزہ مندی دیکھی گئی۔

امریکا میں ستمبر کے دوران توقع سے زیادہ نوکریاں پیدا ہوئیں، مگر بیروزگاری کی شرح میں اضافہ اور پچھلے مہینوں کے اعداد میں کمی نے فیڈرل ریزرو کے آئندہ فیصلے کو مبہم بنا دیا ہے۔

ٹریژری ییلڈز میں کمی اور دسمبر میں شرحِ سود میں کمی کے امکانات 30 فیصد سے بڑھ کر 40 فیصد ہوگئے ہیں، لیکن فی الحال سرمایہ کار مطمئن نظر نہیں آتے۔

اسی دوران، جمعہ کو ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفک انڈیکس 1.8 فیصد گر گیا، جس سے ہفتہ وار نقصان 3 فیصد تک پہنچ گیا، جو اپریل کے اوائل کے بعد سب سے بڑا ہے۔

جاپانی نکی انڈیکس بھی 1.8 فیصد نیچے آیا اور ہفتے کے دوران تقریباً 2.8 فیصد گر چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟