پاکستانی اداکار علی رحمٰن خان نئے ڈرامے میں خواجہ سرا کا کردار نبھائیں گے

پیر 22 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکار علی رحمٰن خان اپنے نئے ڈرامے ’گرو‘ میں خواجہ سرا کا کردار ادا کریں گے۔ اس ڈرامے کے پوسٹر سمیت ٹیزر بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

پاکستانی اداکار علی رحمٰن خان پہلی مرتبہ اپنے نئے ڈرامے میں خواجہ سرا کے کردار میں دکھائی دیں گے۔ ڈرامہ ’گرو‘ پاکستان کے نجی ٹیلی ویژن چینل پر نشر کیا جائے گا۔

اداکار رحمٰن علی خان (تصویر:انسٹا گرام)
تصویر:انسٹا گرام

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ڈرامہ ’گرو‘ کے جاری کیے جانے والے ٹیزر میں اداکار کو خواجہ سرا کے روپ میں شادی میں رقص کرتے اور بازار میں گھومتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تصویر:اسکرین گریب
تصویر:اسکرین گریب

ڈرامے کے جاری کیے گئے ٹیزر دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ ڈرامے کی کہانی خواجہ سرا ؤں کے گرد گھومتی ہے۔ ڈرامہ میں مرکزی کردار علی رحمٰن خان ادا کر رہے ہیں جو پیسہ کمانے کی خاطر شادیوں میں رقص کرتے ہیں لیکن اپنی ذاتی زندگی میں خوش نہیں دکھائی دے رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Express TV (@entexpresstv)

ڈرامے کی پروڈیوسر شازیہ وجاہت نےڈرامے کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اپنے دوست علی رحمٰن خان کے کمفرٹ زون سے نکلنے اور چیلنجنگ کردار نبھانے پر بہت فخر ہے۔

ڈرامے کی پروڈیوسر نے لکھا کہ بہت سے لوگ ایسا کردار نبھانے کے لیے دو بار سوچیں گے، انہوں نے لکھا کہ اداکار نے ایک نئے روپ کے ساتھ تمام رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے کردار نبھایا۔

ڈرامہ ’گرو‘ کی کہانی کے حوالے سے شازیہ وجاہت نے اپنی پوسٹ میں لکھا: خواجہ سرا کے بارے میں دلچسپ کہانی۔ اسے دیکھنے کے لیے ہر کوئی انتظار نہیں کر سکتا۔ کیونکہ یہ ایک مشکل شوٹ رہا ہے اور تمام اداکاروں اور عملے کی پوری ٹیم نے محنت کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shazia Wajahat (@shaziawajahat)

اس ڈرامے کی کاسٹ میں علی رحمٰن خان کے علاوہ دیگر اداکاروں میں شہریار زیدی، زلے سرحدی، عمر عالم، حرا خان، اومی بٹ اور کوثر صدیقی شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Express TV (@entexpresstv)

وجاہت رؤف اور شازیہ وجاہت کا پروڈیوس کردہ ڈرامہ ’گرو‘ کے مصنف لکھاری ہیں جبکہ اس ڈرامے کے ہدایت کار بلاول حسین عباسی ہیں۔ ڈرامہ نجی ٹیلی ویژن چینل پر کب سے نشر کیا جائے گا اس حوالے سے ابھی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp