دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کے تیجس لڑاکا طیارے کے حادثے نے سب کو ہلا کر رکھ دیا، جب مظاہرے کے دوران طیارہ اچانک زمین کی طرف گر کر تباہ ہو گیا اور پائلٹ کی ہلاکت ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں طیارے کے دھواں اور آگ کے گہرے بادل دیکھے جا سکتے ہیں۔
‘Not as safe as shown in textbooks’: Retd. IAF officer on fighter flying after Tejas crash
Retired Indian Air Force officer and defense expert Wing Commander Praful Bakshi spoke about the Tejas crash.
An Indian Air Force Tejas jet crashed at the Dubai Air Show earlier today,… pic.twitter.com/eOKdgQhTZf— Osint War (@Warosintnews) November 21, 2025
بھارتی طیارے کی تباہی نے جنرل بخشی کا کہنا تھا کہ لڑاکا طیاروں کے حادثات مختلف وجوہات کی بنا پر ہو سکتے ہیں۔ یہ اتنا سادہ اور محفوظ نہیں جتنا کتابوں میں دکھایا جاتا ہے۔ خطرات اور حادثات کا امکان موجود رہتا ہے۔

جنرل بخشی نے بتایا کہ ہوائی حادثات میں کئی عوامل شامل ہو سکتے ہیں، جیسے انجن کی ناکامی، کنٹرول کا جام ہونا یا دیگر مسائل۔ طیارے اور پائلٹ پر بہت دباؤ ہوتا ہے اور ایسے مسائل رکھنے والے افراد کو کبھی کوک پٹ میں نہیں بیٹھنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
یاد رہے کہ بخشی اپنے انداز میں جارحانہ اور براہِ راست تجزیے کے لیے جانے جاتے ہیں، اور پاک بھارت کشیدگی کے دوران ان کی رائے اکثر خبروں اور تجزیاتی پروگراموں میں نمایاں ہوتی ہے۔













