’خرابی رافیل طیاروں میں نہیں بلکہ انہیں اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی‘، فرانسیسی کمانڈر

ہفتہ 22 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فرانسیسی کمانڈر کیپٹن یوک لونے نے تصدیق کی ہے کہ مئی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپ میں بھارتی رافیل طیارے مشین کی خرابی کی وجہ سے نہیں بلکہ پائلٹس کی کارکردگی کی کمی کی وجہ سے تباہ ہوئے۔

کیپٹن لونے گزشتہ 25 سال سے رافیل طیارے اُڑا رہے ہیں اور مشرقِ وسطیٰ، افریقہ اور یورپ میں اہم مشنز سرانجام دے چکے ہیں، نے کہا کہ پاکستانی فضائیہ نے اپنے مضبوط دفاع اور مؤثر حکمت عملی سے صورتحال کو بہترین انداز میں سنبھالا۔

مزید پڑھیں:یوکرین کا فرانس سے 100 رافیل طیارے خریدنے کا معاہدہ طے پاگیا

انہوں نے مزید کہا کہ مئی کی رات میں لڑائی میں شامل 140 سے زائد لڑاکا طیاروں کے باوجود پاکستان نے بھارت کے مقابلے میں کہیں بہتر کارکردگی دکھائی۔

انہوں نے واضح کیا کہ رافیل کے ریڈار سسٹم یا تکنیکی صلاحیتوں میں کوئی کمی نہیں تھی، بلکہ سب کچھ اس کے استعمال کے طریقے پر منحصر تھا۔ کیپٹن لونے نے بھارتی دعوے کہ یہ سب چین کے اثر و رسوخ کی وجہ سے ہوا، مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی کامیابی پاکستان کی فضائی قوت اور حکمت عملی کی ہے۔

مزید پڑھیں:رافیل طیاروں کی ناکامی کے باوجود مودی سرکار کی فرانس سے مزید معاہدے کی کوششیں

اس موقع پر کیپٹن لونے نے عالمی سطح پر پاکستانی فضائی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ ایک نایاب موقع تھا جس میں پائلٹس، لڑاکا طیاروں اور ایئر ٹو ایئر میزائلوں کی حقیقی جنگی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس جنگی تجزیے سے مستقبل کی ملٹری اسٹریٹجی بہتر بنانے کے لیے اہم سبق حاصل ہو سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے؟’

یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس: این سی سی آئی اے کے افسروں سے کتنے کروڑ روپے ریکور ہوچکے ہیں؟

ونڈر بوائے کیوں؟

محسن نقوی سے اماراتی وفد کی ملاقات، دونوں ممالک میں پری امیگریشن کلیئرنس معاہدے پر اتفاق

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘