انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ہفتہ 22 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں ہونے والے انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ملکوں سے قرّاء کرام اور ججز کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ مقابلہ 24 سے 27 نومبر تک وزارتِ مذہبی امور کے زیرِ اہتمام منعقد کیا جائے گا۔

ابتدائی طور پر چاڈ سے قاری احمت، صومالیہ سے قاری عبدالقادر ابدی وہاب ادن اور گھانا سے قاری ابوالمال سواللہ اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ وزارتِ مذہبی امور کے افسران نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

مزید پڑھیں: وزارتِ مذہبی امور نے عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں

مزید بین الاقوامی شخصیات کی آمد آج اور کل متوقع ہے۔ آج مصر سے انٹرنیشنل جج قاری الشیخ ڈاکٹر حمد اللہ حفیظ محمد ابرہیم، بحرین سے قاری حمزہ معیز احمد علی، اردن سے قاری احمد بکری حسن نواسرہ، فلسطین سے قاری نبیل محمد علی شریباطی، قازقستان سے قاری ییگل مان محمد، مالی سے قاری دیالو آمادو، برکینا فاسو سے قاری دیالو موسی، موریطانیہ سے قاری احمد احمد مسکے اور کوموروس سے قاری عبداُو فضل الدین پاکستان پہنچے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزارت مذہبی امور نے مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی

عالمی سطح پر قرآنِ کریم کی تلاوت کے اس بڑے مقابلے میں دنیا بھر سے نامور قرّاء اور ججز کی شرکت پاکستانی دارالحکومت میں ایک روح پرور اور بابرکت ماحول پیدا کرے گی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور مقابلہ 4 روز تک جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟