آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن ہے، تیمور سلیم جھگڑا

ہفتہ 22 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن ہے اور کرپشن کے خلاف کارروائی کے لیے اداروں کے درمیان معاونت موجود نہیں ہے، یہ اداروں کی کارکردگی سیاسی دباؤ میں آجاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے سابق وزیر تیمور سلیم جھگڑا کے خلاف نیب تحقیقات شروع

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے عدلیہ کے بارے میں بھی بات کی ہے، عدلیہ کے ججز اور عملے کی دیانت داری پر سوال اٹھایا ہے۔ یہ رپورٹ ہمیں بتاتی ہے کہ گورننس اور کرپشن میں کون سی بیماریاں ہیں۔ یہ رپورٹ نومبر 2025 کی ہے، عمران خان کے دور کی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سرمایہ کار اس لیے ڈرتا ہے کہ پاکستان کے جوڈیشل ادارے کرپٹ ہیں۔ آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد ججز کی تعیناتی پر بھی بات کی ہے کہ کس طرح شفاف طریقے سے ججز تعینات کیے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدالتی نظام پر اعتماد مضبوط کرنے کے لیے عدلیہ کی آزادی ضروری: آئی ایم ایف

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم میں یہ کوشش کی گئی ہے کہ انصاف کرنے کی جرات رکھنے والے ججز کو بلوچستان، آزاد کشمیر یا گلگت بلتستان بھیج دیا جائے۔ آئی ایم ایف کہتا ہے کہ اس سے سیاست پر تو اثر ہوتا ہے لیکن ایسی جوڈیشل معیشت میں اپنا کردار ادا نہیں کرسکتی۔

اس موقع پر سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ سامنے آنے کے باوجود حکومت کی جانب سے اب تک کوئی مؤقف نہیں دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ جاری ہوئے 48 گھنٹے سے زیادہ گزر چکے ہیں، مگر حکومت کی جانب سے تردید تک نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے واضح شرط رکھی تھی کہ رپورٹ جاری ہونے کے بعد ہی اگلی قسط جاری کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’یہ ناقابلِ قبول ہے‘، اکشے کمار کی بھارت میں نسل پرستی کے واقعات کی سخت مذمت

پنجاب میں اسٹروک مینجمنٹ پروگرام، فالج کے مریضوں کے لیے نئی زندگی کی نوید

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب