ملک بھر میں ’بدل دو نظام‘ تحریک کا اعلان، حافظ نعیم الرحمان کا اجتماع عام سے اختتامی خطاب

اتوار 23 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے ملک گیر اجتماع کے اختتامی خطاب میں کہا کہ ملک کو نئی سمت دینے کے لیے جنریشن زی کی رہنمائی اور تربیت ضروری ہے۔

انہوں نے جماعت اسلامی کے زی کنیٹ پروگرام کا آغاز بھی کیا، جس کے تحت آئی ٹی ٹریننگ کے ساتھ پلمبرنگ، مکینک، موبائل ریپئرنگ اور دیگر فنی شعبوں میں کورسز فراہم کیے جائیں گے تاکہ نوجوان ہنرمند بنیں۔

نوجوانوں کی تربیت اور کھیلوں کے ذریعے آگے لانا

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جنریشن زی کی سب سے بڑی مشکل فوکس کی کمی اور تربیت کے مستقل نظام کا نہ ہونا ہے۔ اس لیے مختلف سوفٹ اسکلز پروگرام متعارف کرائے جائیں گے اور کھیلوں سے متعلق سرگرمیاں بھی شروع کی جائیں گی تاکہ لڑکوں اور لڑکیوں کے اسکلز نمایاں ہوں اور انہیں معاشرتی و تعلیمی محاذ پر آگے لایا جا سکے۔

نظام کی تبدیلی اور عوام کی بالادستی

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مسئلہ آئین میں نہیں بلکہ نظام میں ہے، جہاں چند طاقتور افراد عوام سے استثنیٰ حاصل کرنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں۔

جماعت اسلامی عوام کی بالادستی چاہتی ہے اور وڈیروں، جاگیرداروں اور دیگر طاقتور طبقات کی اجارہ داری قائم نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی کو غیر ضروری اختیارات دینے کی بجائے مقامی اور بلدیاتی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے تاکہ ملک کی ترقی ممکن ہو۔

بدل دو نظام تحریک کے مقاصد

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک میں طبقاتی تعلیمی نظام کا خاتمہ اور یکساں تعلیمی نظام کا نفاذ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں امن کے قیام، افغانستان سے مذاکرات اور عوامی فلاح کی پالیسیوں کو اپنانا بدل دو نظام تحریک کے اہم مقاصد ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی پورے ملک میں جلسوں کے ذریعے اس تحریک کو مزید تقویت دے گی، عدالتوں کے نظام کو وکیلوں کی مدد سے بہتر بنایا جائے گا اور ملک کو چند افراد کے ہاتھوں میں نہیں چلنے دیا جائے گا۔

عالمی اور مقامی مسائل پر مؤقف

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دنیا میں ظلم کا نظام ختم ہونا چاہیے کیونکہ چند ہاتھوں میں طاقت مرکوز ہے۔ کشمیریوں اور فلسطینیوں کو ان کا حق دینا عالمی ذمہ داری ہے اور یہ پاکستان کی ریڈ لائن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ملک کو غلط فیصلوں اور طاقتور نظام کی رکاوٹوں کی وجہ سے نقصان پہنچا، مگر ہر دور میں حق کی فتح ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

’گلے لگانا میری فطرت ہے‘، اریکا کرک کی جے ڈی وینس سے گلے ملنے پر وضاحت

پاکستان میں منرل واٹر کے غیرمعیاری اور مضر صحت برانڈز کونسے ہیں؟ فہرست جاری

قومی اتحاد پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

ریاض میں بین الاقوامی کھجور کانفرنس ونمائش کا آغاز

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا