روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے وزارت دفاع کے ایک اعلیٰ افسر کو زہر دینے کی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا، یہ زہر آن لائن ‘محبت’ کے بعد تحفے کے طور پر بھیجی گئی شراب میں شامل تھا۔
ایف ایس بی کے مطابق اعلیٰ عہدیدار کو ایک ایسا بیئر پینے سے بچا لیا گیا، جس میں برطانیہ میں تیار کردہ وی ایکس نامی زہر شامل تھا جو صرف 20 منٹ میں موت کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ بوتلیں افسر تک پہنچنے سے پہلے ہی ضبط کر لی گئیں، اور اس سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: یوکرین کا اپنی خفیہ ایجنسی کے افسر کو قتل کرنے والے روسی ایجنٹس کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
افسر نے روسی میڈیا کو بتایا کہ یہ واقعہ کئی ماہ قبل شروع ہوا، جب وہ ایک آن لائن ایپ پر ‘پولینا’ نامی خاتون سے ملے۔ بعد میں ان کی گفتگو ٹیلیگرام پر منتقل ہوئی، جہاں پولینا اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھیجتی رہیں۔ افسر نے کہا، کچھ ماہ بعد، اس نے کہا کہ وہ مجھے ایک تحفہ دینا چاہتی ہے، جو ایک دوست کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔
ایف ایس بی کے مطابق یہ ‘دوست’ اب گرفتار ہے، جسے یوکرین کی عسکری خفیہ ایجنسی جی یو آر نے ہدایت دی تھی اور بیئر کی 2 پیکجز کی ترسیل پر 5 ہزار ڈالر کا وعدہ کیا گیا تھا۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ پولینا کوئی حقیقی شخص نہیں تھی بلکہ جی یو آر نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے اس کی پروفائل کو بنایا تھا تاکہ افسر کو پھنسایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے بھارتی حاضر سروس فوجی افسر کو پشاور سے گرفتار کرلیا، جاسوسی نیٹ ورک بے نقاب
ضبط شدہ بوتلوں کے معائنے میں معلوم ہوا کہ بیئر میں کولچیسین اور ٹرٹ بٹائل بائیسیکلوفاسفیٹ شامل تھے اور 1993 کے کیمیائی ہتھیار کنونشن کے تحت ممنوع ہیں۔ یہ زہر پینے پر صرف 20 منٹ میں ہلاکت کا باعث بنتا۔
ایف ایس بی اہلکاروں نے افسر کو پیکج وصول کرنے کے بعد فوراً گرفتار کر لیا۔ افسر نے بتایا، مجھے کہا گیا کہ پیکج زمین پر رکھ دوں، پھر بتایا گیا کہ یہ بیئر زہر سے بھری ہوئی تھی اور پولینا کا اکاؤنٹ یوکرینی خفیہ ایجنسی نے بنایا تھا۔














