ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گے، دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور خطے میں سلامتی و تعاون کو فروغ دینا ہے۔
قبل ازیں پاکستان کے سفیر برائے ایران مدثر ٹیپو نے تصدیق کی تھی کہ ایران کے قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی آج پاکستان کا دورہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پاک ایران سرحد پر تجارتی آمدورفت بحال، مقامی معیشت میں نئی جان پڑنے کی توقع
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں سفیر نے کہا کہ ایران کے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری اور سپریم لیڈر کے نمائندے علی لاریجانی کا یہ دورہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ہے اور یہ دورہ پاکستان ایران تعاون کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

پاکستان روانگی سے قبل علی لاریجانی نے کہا کہ وہ ایک بھائی چارے والے اور دوستانہ ملک پاکستان کا دورہ کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کبھی نہیں بھولے گی کہ امریکی اور صہیونی جنگ کے دوران پاکستانی عوام نے کس طرح ایران کے ساتھ کھڑے ہو کر تعاون کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاک ایران سرحد پر سویا ہوا آتش فشاں جاگنے لگا، سائنس دانوں کی وارننگ
علی لاریجانی نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان دو اہم اور بااثر ممالک ہیں جو خطے میں دیرپا سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور ایران پڑوسی ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات قائم رکھنے پر مکمل توجہ دے رہا ہے۔














