اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں ڈیڑھ ماہ قبل رونما ہونے والے واقعے میں ایک خاتون پر تشدد کر کے اس کے بال کاٹے گئے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ مساج سینٹر کے مالک اور دیگر افراد خاتون کے بال کاٹ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار
اسلام آباد پولیس نے متاثرہ لڑکی کو ٹریس کر کے وقوعہ سے متعلق بیان ریکارڈ کیا۔ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ویڈیو میں ملوث افراد کو حراست میں لیا گیا، تاہم دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ معاملہ دراصل راولپنڈی کی حدود کا ہے۔

متاثرہ خاتون اور گرفتار ملزمان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی تھی اور بروقت کارروائی پر تھانہ لوہی بھیر کی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔













